فیکٹ چیک: سدھانشو تریویدی کا نئے سال کی انوکھی مبارکباد کا وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ جنوری 2025 کا ہے

سوشل میڈیا پر بی جے پی ترجمان سدھانشو تریویدی کا ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ طنزیہ انداز میں نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ لیکن تحقیق سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو سال 2026 کا نہیں بلکہ جنوری 2025 کی ایک پریس کانفرنس کا ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ دوبارہ شئیر کیا گیا

Update: 2026-01-07 05:18 GMT

ملک کے بعض علاقوں میں تناو کے بیچ کرسمس تہوار اور نئے سال کی خوشیاں منائی گئیں۔ گجرات کےاحمد آباد شہر میں کرسمس کی تقریبات کے دوران 'بھگوا سینا' نامی ایک غیر معروف ہندو تنظیم کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ایس جی شاہراہ پر واقع ایک شاپنگ مال میں توڑ پھوڑ کی اور کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق، تنظیم سے وابستہ چار سے پانچ کارکنوں نے مال میں گھس کر وہاں لگائے گئے کرسمس اور نئے سال کی سجاوٹ کے طور پر لگائے گئے کرسمس ٹری کو گرا دیا۔


دوسری جانب، چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں میگنیٹو مال میں کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار بجرنگ دل کے چھ کارکنوں کو سیشن عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہا کئے جانے بعد ان کا ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا۔ ہندو تنظیم کے اراکین نے انہیں پھول مالائیں پہنائی اور چھ ملزمان کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر شہر میں گھمایا۔


اس درمیان بی جے پی ترجمان سدھانشو تریویدی کی پریس کانفرنس کا ویڈیو [آرکائیو] شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ بی جے پی لیڈر نے اس سال انوکھے انداز میں نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔


وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔


وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھیں۔



 


 

Full View

فیکٹ چیک:


تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے اور ویڈیو کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو نئے سال 2026 کا نہیں بلکہ گذشتہ سال کا ہے۔


سب سے پہلے ہم نے موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں یکم جنوری 2026 کو یوٹیوب پر 'ریپبلک ورلڈ' کا ایک ویڈیو ملا جس کا کیپشن ہے، "بی جے پی کے ترجمان سدھانشو تریویدی کی غیر معمولی نئے سال کی مبارکباد جس میں انہوں نے [انگریزی] کیلنڈر کو رومی ماخذ اور تاریخی شخصیات سے جوڑ کر بتایا تھا۔ ان کا پرانا ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔"

Full View

'انڈیا ٹی وی' کے نیوز پورٹل پر بھی تریویدی کے نئے سال کی انوکھے انداز کی مبارکبادی کے ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے پر مضمون پایا گیا۔ اس میں بتایا گیا ہیکہ بی جے پی لیڈر نے ویڈیو میں کہا: "دوستو، آج یکم جنوری ہے۔ رومی دیوتا جینوس کے نام پر میں آپ سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اس دن کو ابتدا میں رومی بادشاہ نوما پومپیلیئس نے رواج دیا، جولیئس سیزار نے شروع کیا اور پوپ گریگوری XIII نے 1582 میں [جولیئن کیلنڈر] کی خامیاں درست کی اور برطانوی حکومت نے 1752 میں اس دن کو اپنایا۔ اس انگریزی نئے سال کے پہلے دن پر، میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔"


اس مضمون میں بتایا گیا ہیکہ جس انداز میں بی جے پی لیڈر نے سال نو کی مبارکباد کو گریگورین کیلنڈر کے ماخذ سے جوڑا، اس نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر گریگورین کیلنڈر کی ابتدا اور ارتقاء کو لیکر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔



تریویدی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرچ کرنے پر ہمیں یکم جنوری 2025 کا ویڈیو ملا جس میں انہوں نے پارٹی لیڈر شازیہ علمی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران رپورٹروں کو 'انوکھے انداز' میں اور طنزیہ طور پر نئے سال کی مبارکباد دی تھی۔


2025 کی پریس کانفرنس کے دوران مبارکبادی کا حقیقی ویڈیو 'اے این آئی' اور خود تریویدی کے ایکس اکاؤنٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

Full View


اس پرانے پوسٹ کے وائرل ہونے کی وجہ یہ بنی کہ بی جے پی لیڈر نے گذشتہ سال کے ویڈیو کو اپنے ایکس ہینڈل پر دوبارہ شئیر کرتے ہوئے لکھا، "نئے سال کی مبارکباد مکمل فہم کے ساتھ"۔


تحقیق سے واضح ہوگیا کہ سدھانشو تریویدی کی طنزیہ انداز میں نئے سال کی مبارکبادی کا وائرل ویڈیو سال 2025 کی آمد کا ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ دوبارہ شئیر کیا جارہا ہے۔

Claim :  بی جے پی ترجمان سدھانشو تریویدی نے اس سال 2026 میں انوکھے انداز میں نئے سال کی مبارکباد دی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News