فیکٹ چیک: ایران کے فتاح-2 میزائل سے تل ابیب پر حملے کا فرضی دعویٰ

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے فتاح-2 میزائل نے تل ابیب میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کو تباہ کردیا۔ جانچ پڑتال سے واضح ہوا کہ ویڈیو دراصل جنوری 2026 میں امریکہ کی وینوزولہ پر بمباری کا ہے۔

Update: 2026-03-06 15:50 GMT

ایران کی جانب سے مسلسل بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے تل ابیب، یروشلم، وسطی اسرائیل اور شمالی ویسٹ بنک کے کچھ حصوں میں ریڈ الرٹ کے سائرن بجنے لگے۔ سائرنوں کی آواز سن کر یہودی آبادی کو جان بچانے کیلئے بم شیلٹروں کی طرف دوڑتے دیکھا گیا۔


آئی ڈی ایف نے ایران کی طرف سے بمباری کی تصدیق کی ہے۔ یروشلم میں دھماکوں کی اطلاع ملی، تاہم ایمرجنسی سروس "ماگن ڈیوڈ آدوم" نے کہا کہ تازہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام فعال طور پر میزائلوں کو روک رہے ہیں اور تیسرے رات بھر کے حملوں کے بعد شہریوں کو شیلٹروں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی۔ ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے سخت جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔


اس درمیان سوشل میڈیا پر بھاری بمباری کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ [آرکائیو] کیا جارہا ہیکہ "تل ابیب آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ ایران کے 'فتاح-2' ہائپرسانک میزائلوں نے اسرائیل کے 'آئرن ڈوم' کی ڈھال کو چکناچور کردیا ہے۔ مغربی میڈیا اس تباہی کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے کیوں کہ آسمان میں نظر آںے والے میزائیل کے دھماکے کوئی نظر کا دھوکہ نہیں۔ ایران کے طاقتور فتاح-2 ہائپرسانکس میزائل 10 سے زیادہ انٹرسپٹرز کو چکمہ دے کر اپنے ہدف پر جا لگے اور خوفناک دھماکوں سے رات کی تاریکی کو دن کے روشن اجالے میں تبدیل کردیا۔ اسرائیلی دفاعی نظام؟ مکمل طور پر ٹھپ پڑگیا۔"


وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔


وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ درج ذیل ہے۔



 فیکٹ چیک:


تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں شامل ایرانی میزائیل فتاح-2 کے دعوے کی جانچ پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو تہران کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے ہائپر سانکس کا حملہ نہیں بلکہ یہ ویڈیو جنوری 2025 میں امریکہ کی جانب سے وینوزولہ کے دارالحکومت کاراکاس شہر پر کئے گئے فضائی حملوں کا ہے۔

وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے اس کا بغور مشاہدہ کیا۔ ویڈیو کلپ کے آغاز میں بالکونی کے نچلے حصے میں ہرے رنگ میں 'ایمرجنسی ایگزٹ' کی علامت دکھائی گئی جس کی عبارت لاطینی حروف میں ہے۔


دعوے کے مطابق، یہ ویڈیو تل ابیب کا ہے اور اسرائیل کی سرکاری و قومی زبان 'عبرانی' ہے۔ جب ہم نے اس ایمرجنسی ایگزٹ سائین اور موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 5 مارچ 2026 کا ایک ٹوئیٹ ملا جس میں اس علامت کو اجاگر کرتے ہوئے جانکاری دی گئی ہیکہ یہ عبارت اسپینی زبان میں ہے۔ ویڈیو میں اسپینی زبان میں گفتگو سنی جاسکتی ہے چونکہ یہ ویڈیو وینوزولہ کا ہے۔


جب اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 'دی گارڈین' کا 3 جنوری 2026 کا مضمون ملا جس میں وائرل ویڈیو کا تجزیہ دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ امریکی افواج نے 3 جنوری 2026 کو کاراکاس اور وینیزویلا کے دیگر حصوں میں حملے کئے، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وینیزویلا کے صدر نیکولاس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔ ٹائم اسٹامپ 0.44 کے بعد سے وائرل فوٹیج دیکھا جاسکتا ہے۔


Full View


'فرانس 24'نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر کامیاب حملے کئے ہیں۔


"اس سے [یرغمال بنالئے گئے وینوزولہ کے صدر] قبل نیکولس مادورو نے امریکہ پر کاراکاس اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی ذمہ داری عائد کی اور ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے دارالحکومت کے اوپر دھماکوں اور جہازوں کی آوازیں سنائی دیں۔"


Full View


کچھ فتاح-2 ہائپرسونیک میزائیل کے بارے میں:


اسرائیل۔ایران 2024 کے تنازعہ میں ایران نے پہلے بار فتاح-2 ہائپرسونیک میزائیل استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس وقت ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 180 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جن میں اس کا ہائپر سونک درمیانی فاصلے کا فتاح-2 بھی شامل تھا۔


اس ہائپرسونیک میزائیل کی وجہ سے ایران کی موجودہ فوجی صلاحیتوں میں مزید طاقت کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، اس نے اسرائیل کے ایرو دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جو طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔




تحقیق اور میڈیا رپورٹس کی روشی میں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو میں تل ابیب پر میزائل حملوں کی منظرکشی نہیں کی گئی ہے۔ بلکہ اس میں جنوری میں وینوزولہ پر امریکہ کی جانب سے کی گئی بمباری دکھائی گئی ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں ایران کی جانب سے تل ابیب پر میزائیل داغے جانے کی خبر فرضی پائی گئی۔

Claim :  ایران کے فتاح-2 ہائپرسونیک میزائلوں نے تل ابیب پر حملہ کرکے اسرائیل کے آئرن ڈوم کو تباہ کردیا
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News