فیکٹ چیک: کیا ٹرمپ نے مودی کے سیاسی کیریئر کو تباہ کرنے کی دھمکی دی؟ جانئے وائرل دعوے کی حقیقت

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز کے بعد مودی کے سیاسی کریئر کو ختم کرنے کی بات کی۔ تحقیق سے واضح ہوا کہ ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے، جس میں ٹرمپ نے مودی کی تعریف کی تھی۔

Update: 2026-02-12 04:49 GMT

چند روز قبل سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی تحقیقی فائلوں، جوکہ 6 ملین سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز کا مجموعہ ہیں، کے اجراء کے بعد دنیا بھر کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی۔ ان فائلوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے کی خبر کو حکومت ہند نے سرے سے خارج کردیا۔ وزارت خارجہ ہند نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان فائلوں میں نریندر مودی کے حوالے کی ای میل کو 'فضول خیالات' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔


وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا: "ہم نے ایپسٹین فائلز کے نام سے منسوب ایک ای میل مسیج کی رپورٹس دیکھی ہیں، جس میں وزیراعظم اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر ہے۔"


وزارت نے مزید کہا کہ: "وزیرِاعظم کے جولائی 2017 میں اسرائیل کے سرکاری دورے کے سوا، ای میل میں باقی تمام اشارے محض ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں، جنہیں انتہائی حقارت کے ساتھ رد کر دینا چاہئے۔"


اس پس منظر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے۔ یہ وائرل کلپ ایسے وقت وائرل کی جارہی ہے جب بھارت اور امریکہ کے بیچ تعلقات میں تناؤ کے آثار نظر آ رہے ہیں۔


اس ویڈیو کو پھیلانے والے سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہیکہ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ "میں نریندر مودی کا سیاسی کریئر کو ختم کرسکتا ہوں، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔"


ایکس صارف [آرکائیو] کا کہنا ہیکہ صدر ٹرمپ نے ایسی بات کیوں کہی؟ انہیں [وزیراعظم کی] ایسی کونسی فائل مل گئی ہے۔


وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔


وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھیں۔




فیکٹ چیک:


تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے اور ویڈیو کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی اور ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مودی ایک بہترین انسان ہیں۔ وہ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ 'محبت' لفظ کا کوئی اور مطلب نہ نکالیں۔[اس لفظ کے استعمال کی وجہ سے] میں ان کا سیاسی کیریئر تباہ نہیں کرنا چاہتا۔"


تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے موزوں کلیدی الفاظ کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں پاکستانی نیوز پورٹل 'آج ٹی وی' پر 16 اکتوبر 2025 کا مضمون ملا۔ یہ مضمون 'کلیاش رپورٹ' کی ٹوئیٹ کی اساس پر تحریر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پُرجوش انداز میں کہا، "مودی ایک عظیم انسان ہے۔ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔" پھر خود ہی کہا کہ میں لفظ 'محبت' استعمال نہیں کروں گا، کہیں اس سے مودی کا سیاسی مستقبل داؤ پر نہ لگ جائے۔


انہوں نے آگے کہا، "میرا مطلب رومانوی محبت نہیں، سیاسی محبت ہے۔ میں ان کا کیریئر برباد نہیں کرنا چاہتا!"


اس خبر کو 'این ڈی ٹی وی' اور 'دی اکنامک ٹائمس' کے نیوز پورٹلس میں بھی جگہ دی گئی ہے۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک عجیب و غریب بیان دیا اور پھر وضاحت بھی دے دی۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ 'وہ (وزیر اعظم مودی) ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔' اس کے فوری بعد امریکی صدر نے وضاحت دی کہ لفظ 'محبت' کا کوئی اور مطلب نہ سمجھ لیا جائے، کیونکہ وہ 'بھارتی وزیر اعظم کا سیاسی کیریئر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔


Full View


 تحقیق سے واضح ہوگیا کہ صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کا وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ اکتوبر 2025 کی ویڈیو کلپ ہے، جسے جیفری ایپسٹین کی فائیلوں کے اجرا کے تناظر میں مودی سے متعلق ٹرمپ کی مبینہ غلط بیانی کے ساتھ اسے شیئر کیا جارہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہیکہ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت ی تعریف میں یہ الفاظ کہے تھے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔ 

Claim :  ٹرمپ نے ایپسٹیئن فائلوں کی ریلیز کے بعد مودی کے سیاسی کیریئر کو تباہ کرنے کی دھمکی دی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News