Fact Check:امریکہ میں نارا لوکیش کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے والی ABN آندھرا جیوتی کی جعلی تصویر وائرل

ABN آندھرا جیوتی ٹی وی چینل کے X اکاؤنٹ سے بریکنگ نیوز شیئر کی گئی کہ امریکی پولیس نے نارا لوکیش کو امریکہ میں گرفتار کرلیا ہے

Update: 2024-01-30 16:30 GMT


تلگو دیشم پارٹی کے وارث اور پارٹی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش طویل عرصے سے آندھرا پردیش کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ انکی قیادت میں حالیہ دنوں میں ریاست میں ٹی ڈی پی کی یووا گلم پدیاترا نکالی گئی تھی۔

ان دنوں اے بی این آندھرا جیوتی کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چندرا بابو نے امریکہ میں نارا لوکیش کی گرفتاری کے پیش نظر وہاں مقیم تیلگو تارکین وطن سے اپیل کی ہیکہ وہ [مستقبل کے الیکشن میں] امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

نارا لوکیش کو امریکی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کرنے والے پیغامات بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امریکی پولیس نے لوکیش کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
Full View


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ کیوں کہ اے بی این کا بریکنگ نیوز کا اسکرین شاٹ فرضی ہے۔ مذکورہ ٹی وی چینل نے ایسی کوئی خبر نشر نہیں کی تھِی۔

اس وائرل تصویر کی جانچ کے دوران اس کا مشاہدہ کیا گیا تو ہم نے پایا کہABN تیلگو (@ABNNewsLive) کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ اے بی این آندھرا جیوتی ٹی وی چینل کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یہ اکاؤنٹ نومبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے صرف 380 فالوورز ہیں اور اس اکاؤنٹ سے صرف 484 ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ ایک بہروپیہ ایکس اکاؤنٹ ہے۔ اس ٹویٹ کے وائرل ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹ کے ایڈمن نے اکاونٹ کے bio میں پیروڈی اکاونٹ لکھ دیا۔

ABN آندھرا جیوتی کا ٹویٹر اکاؤنٹ abntelugutv@ ہے اور اسکے 223.4 ہزار فالوورز ہیں اور یہ اپریل 2011 سے ٹویٹر یعنی ایکس پلیٹ فارم پر موجود ہے۔



 

اس بیچ، اے بی این آندھرا جیوتی کے فیس بک پیج نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئَے اس فرضی 'بریکنگ نیوز' کو جعلی خبر قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

Full View

جب 'امریکہ میں نارا لوکیش کی گرفتاری' کے بارے میں گوگل پر خبروں کی تلاش کی گئی تو ہمیں کوئی مستند خبر نہیں ملی جس میں اس گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہو۔ کسی بھی بین الاقوامی یا مقامی نیوز ویب سائٹ نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔

فیکٹ چیک ٹی ڈی پی نامی ایک ایکس اکاؤنٹ نے اس خبر کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ یہ جعلی خبر ہے۔

خبر رساں ادارے اے بی این آندھرا جیوتی نے بھی نارا لوکیش کی امریکہ میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔

نارا لوکیش کہاں ہے اور امریکہ میں انکے ساتھ کیا ہوا اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں انٹرنیٹ یا میڈیا میں کوئی مستند جانکاری نہیں ہے ، تاہم، اے بی این آندھرا جیوتی کا مبینہ اسکرین شاٹ جعلی ہے جسے اے بی این تیلگو ٹی وی چینل کے ایک جعلی اکاؤنٹ نے پوسٹ کیا تھا۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  ABN Andhrajyothi TV channel’s Twitter account shared breaking news that Nara Lokesh was arrested by American police in the USA
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News