کیا حالیہ دنوں میں گڑگاؤں میں برفباری ہوئی؟ جانئے وائرل ویڈیو کی سچائی

حالیہ دنوں میں گڑگاؤں میں برفباری کے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ تحقیق میں پایا گیا کہ یہ ویڈیو مارچ 2023 کے اولوں کے طوفان کا ہے

Update: 2026-01-24 13:47 GMT

چند دن پہلے تک گروگرام [گڑگاؤں] شہر شدید سردی کی لپیٹ میں تھا۔ خطے کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا اور عوام کو انکے علاقے کئی ہمالیائی قصبوں سے بھی زیادہ سرد محسوس ہورہے تھے۔ دہلی میں بھی سخت سردی پڑی اور درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات ہند (IMD) کے اعداد وشمار کے اقل ترین درجہ حرارت 22 جنوری 1977 میں ریکارڈ ہوا تھا۔


شہر میں ایسی سردی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ماضی میں گروگرام صرف تین بار اس نوعیت کی سردی 5 دسمبر 1966 کو 0.4 ڈگری سیلسیس، 11 جنوری 1970 کو 0 ڈگری سیلسیس، اور 22 جنوری 1979 کو 0.3 ڈگری سیلسیس دیکھی گئی ہے۔


اس درمیان سوشل میڈیا پر برفباری کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ [آرکائیو] کیا جارہا ہیکہ، "گڑگاؤں میں ایمبئنس مال کے قریب برفباری۔"


وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔


وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھیں۔






فیکٹ چیک:


تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے اور ویڈیو کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ وائرل ویڈیو میں اولے پڑنے کا منظر دکھایا گیا ہے اور یہ ویڈیو مارچ 2023 کا ہے۔


ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں نتائچ میں جو لنکس ملے اس میں 'ون انڈیا' کی انگریزی ویب سائیٹ پر 'نیوز ان پیکس' مضمون کے تحت شامل تصویروں میں 40 ویں تصویر وائرل تصویر سے میل کھاتی ہوئی پائی گئی۔ اس تصویر کے نیچے دئے گئے کیپشن میں یہ تحریر پائی گئی۔ "گڑگاؤں: دہلی-گڑگاؤں ایکسپریس وے کا فٹ پاتھ اولوں کی چادر سے ڈھکی ہوئی ہے۔ دہلی-گڑگاؤں بارڈر پر سرہول ٹول پلازہ کے قریب کا منظر۔ اتوار، 19 مارچ 2023۔"


یہاں وائرل اور حقیقی تصویروں کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔


گوگل سرچ کے نتائج میں ہمیں 'سومیدھا شرما' نامی ایک صحافی کی 19 مارچ 2023 کی ٹوئیٹ ملی جس میں انہوں نے ایمبیئنس مال میں بارش سے ہونے والے نقصان، اولوں کی بارش اور گروگرام میں سڑک کنارے برف کی طرح نظر آنے والے اولوں سے ڈھکی فٹ پاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ گروگرام مانو شملہ بن چکا ہے اور لوگ اس منظر کو اپنے فون کے کیمرے میں قید کرتے نظر آئے۔

اس جانکاری کی مدد سے مزید سرچ کرنے پر ہمیں 20 مارچ 2023 کی 'کنک نیوز' نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا اور اس کی سرخی تھی۔ " گڑگاؤں کے کچھ حصوں میں اولوں کا طوفان اور شدید بارش"


اس ویڈیو میں رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار باشندہ کہتا ہیکہ، "لگ نہیں رہا ہیکہ اولے نہیں پڑے ہیں، برف جیسی دکھ رہی ہے سڑک۔"

Full View

تحقیق اور میڈیا رپورٹس سے یہ ثابت ہوگیا کہ حالیہ دنوں میں گروگرام میں شدید سردی کی لہر چل رہی ہے تاہم کوئی برفباری نہیں ہوئی۔ وائرل ویڈیو دراصل 19 مارچ 2023 کی بارش اور اولوں کے طوفان کا منظر پیش کررہا ہے، جسے بعض مسافرین فرضی دعوے کے ساتھ حالیہ واقعے کے طور پر شیئر کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  گڑگاؤں میں ایمبئنس مال کے قریب برفباری ہوئی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News