فیکٹ چیک: دہلی کی جلتی عمارت کے ویڈیو کو احمدآباد کے طیارہ حادثے سے جوڑکر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے

ایک جلتی عمارت کے ویڈیو کو احمدآباد کے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کا بتا کر سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعویٰ پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ ویڈیو دہلی کے دوارکہ علاقے کے سیکٹر 13 کا ہے۔

Update: 2025-06-14 13:00 GMT

12 جون 2025 کو احمدآباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارہ (AI171) سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فورا بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ 242 مسافروں والا طیارہ میگھانی نگر علاقہ میں واقع بی جے میڈیکل کالج کے احاطے میں واقع ہاسٹل اور کوارٹس میں گرنے سے میڈیکل کالج کے کئی طلبا بھی ہلاک ہوگئے اورعمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

اس ہولناک فضائی حادثے کے بعد انڈین آرمی سمیت دیگر ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو بچاو اور راحت کاری کاموں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حادثے کے مہلوکین میں سینئر بی جے پی لیڈر اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی شامل تھے۔ وہ 68 سال کے تھے۔

اس درمیان ایک جلتی ہوئی کثیر منزلہ عمارت کے ویڈیو کے ساتھ ایک پوسٹ (یہاں اور یہاں) سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔


Full View


Full View

فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ یہ ویڈیو احمدآباد میں طیارہ گرنے کے مقام کا نہیں بلکہ دہلی کے شپت اپارٹمنٹ میں آگزنی کا ویڈیو ہے جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔

ہم نے وائرل دعوے کا آغاز کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور پھر انہیں ایک ایک کرکے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں کچھ ویڈیوز ملے۔


انسٹاگرام کے ویڈیو میں 'دہلی کے دوارکہ میں شپت اپارٹمنٹ' میں لگی آگ کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے لیکن کیپشن میں 'احمد آباد میں طیارہ تباہ' لکھا گیا ہے۔


اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کیا گیا تو ہمیں NDTV کا 10 جون 2025 کا اپلوڈ کیا گیا ویڈیو ملا۔ اس کی تفصیل میں لکھا گیا ہے۔


"دہلی کے دوارکہ میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے جان بچانے کے لئے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جائے حادثہ کے ویڈیوز میں ایک بلند عمارت کو آگ کے بھڑکتے شعلوں سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔ آتشزندگی کا یہ واقعہ دوارکہ سیکٹر-13 میں واقع ایم آر وی اسکول کے قریب شپت سوسائٹی کی آٹھویں اور نویں منزل پر لگی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 9:58 بجے رپورٹ کیا گیا۔"

Full View


اس مہیب آتشزدگی کے واقعہ کو دیگر بڑے میڈیا اداروں کے علاوہ 'ہندوستان ٹائمس' نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ " شپت اپارٹمنٹس کی نویں اور دسویں منزل پر واقع ایک ڈوپلیکس فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جہاں 41 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر اور فلیکس پرنٹنگ کے کاروباری یش یادو اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ اس آگزنی میں یادو، ان کی 12 سالہ بیٹی اشیما، اور 11 سالہ بھانجا شیوَم یادو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندر بنے ایک چھوٹے سے مندر میں جلتا ہوا دیا آگزنی کی وجہ بنا۔"


یہاں احمدآباد کی تباہ شدہ میڈیکل کالج اور دوارکہ کی آگ کے شعلوں میں گھری عمارت کا موازنہ کریں۔


مذکورہ بالا رپورٹس اور جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو دہلی کے دوارکہ میں عمارت میں آتشزدگی کا ہے جسے احمدآباد کی میڈیکل کالج پر ائیرانڈیا طیارہ کے گرنے کے مقام کے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوب شئیر کیا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔


Claim :  اس ویڈیو میں جلتی عمارت، احمدآباد میں پیش آئے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے مقام کا منظر ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News