فیکٹ چیک: 2023 کا سعودی عرب واقعہ کا ویڈیو حالیہ عمرہ بس حادثے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ یہ ویڈیو حالیہ سعودی بس حادثہ کا ہے جس میں 45 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے۔ تاہم، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دراصل 2023 کا حادثہ ہے جو مقدس شہر مکہ کے قریب پیش آیا تھا۔

Update: 2025-11-17 18:03 GMT

چند ہفتوں قبل، سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے "نسک عمرہ" سروس کا آغاز کیا۔ اس آن لائین پلیکٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی زائرین براہِ راست آن لائن عمرہ ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور بغیر کسی ثالث کے متعلقہ خدمات بک کر سکتے ہیں۔


اس پلیٹ فارم کا مقصد عمرہ کے سفر کے عمل کو آسان بنانا اور زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ زائرین کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے غرض سے تیار کیا گیا پلیٹ فارم بین الاقوامی عمرہ زائرین کے لیے ایک نیا آپشن فراہم کرتا ہے۔ اس ڈیجیٹل سروس کے ذریعے صارفین اپنے عمرہ کے سفر کو اپنی مرضی کے مطابق بناسکنے ہیں جس میں مربوط پیکجز کا انتخاب یا انفرادی خدمات جیسے ویزا، رہائش، ٹرانسپورٹ اور ٹورز کی بکنگ شامل ہے۔


اس آن لائین سروس کے باوجود ابھی بھی بے شمار عازمین عمرہ روایتی ٹراویل ایجنٹس کے ذریعے سفر حج وعمرہ کرتے ہیں۔ ایسے میں ایک خبر ملی ہیکہ سعودی میں عمرہ کے دوران ایک دردناک سڑک حادثے میں بھارت کے 42 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے کی خبر کے عام ہونے کے بعد ایک خوفناک سڑک حادثے کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ یہ ویڈیو جائے حادثہ کا ہے۔ اس ویڈیو میں پُل لے قریب ایک حادثے کے سبب لگی آگ کے شعلے اور آسمان کی طرف بڑھتے دھوئیں کے بادل دکھائے گئے ہیں۔


وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور اسکرین شاٹ نیچے ملاحظہ کریں،



فیکٹ چیک:


تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ یہ ویڈیو 2023 میں سعودیہ میں پیش آنے والے عمرہ زائرین کے بس حادثہ کا ہے جسے حالیہ سڑک حادثے کے نام سے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔


سعودی عرب میں بس حادثے میں 45 بھارتی زائرین جاں بحق:

سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس ایک المناک سڑک حادثے کا شکار ہوئی جس میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق، مدینہ المنورہ سے 25 کلومیٹر پہلے زائرین کی بس اور آئیل ٹینکر کے بیچ تصادم ہوا جس کے نتیجے میں آئیل کے رساو سے دونوں گاڑیاں نذر آتش ہوگئیں، اس حادثے میں ایک شخص کے بچ جانے کی خبر ہے۔

حیدرآباد کے سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار کے مطابق، 54 زائرین 9 نومبر کو عمرہ کے سفر کے لئے حیدرآباد سے جدہ روانہ ہوئے تھے۔ اس گروپ میں سے چار افراد الگ سے کار کے ذریعے مدینہ پہنچے، جبکہ مزید چار ذاتی وجوہات کی بنا پر مکۃ المکرمہ میں ہی رک گئے۔ باقی 46 زائرین اس بس میں سوار تھے جو المناک حادثے کا شکار ہوئی۔


ان 46 مسافروں میں سے 45 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے کیونکہ بس مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔ صرف ایک مسافر، محمد عبدالشعیب، زندہ بچ سکے۔ انہیں سعودی عرب کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق، یہ حادثہ المفرحات گاوں، جو کہ مدینۃ المنورہ سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، کے قریب پیش آیا۔


سب سے پہلے ہم نے سعودیہ میں بھارتی سفارت خانے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اس خبر کو تلاش کی تو ہمیں جدہ شہر میں بھارتی قونصل خانے کے آفیشئل ایکس اکاونٹ پر اس بس حادثے پر ایک سرکاری بیان ملا اور ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ 16 نومبر کی رات پیش آیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہیکہ وائرل ویڈیو مدینہ کے قریب ہونے والے حادثے کا نہیں ہوسکتا کیوں کہ اس میں دن کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

چونکہ یہ ایک بڑا حادثہ تھا اسلئے اسے بھارت کے تمام چھوٹے بڑے میڈیا اداروں نے خوب کوریج دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزارت خارجہ، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی اس دردناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


ٹائمز آف انڈیا نے اپنے آفیشئل ایکس اکاونٹر پر اس حادثے کی خبر دیتے ہوئے ٹوئیٹ کرتا ہے، "مکۃ سے مدینۃ جانے والی زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، اور خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت کئی متاثرین سو رہے تھے۔ حکام تمام جاں بحق افراد کی شناخت کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ " اس ٹوئیٹ میں سڑک حادثے کے رات کے اوقات کا ویڈیو شئیر کیا گیا ہے۔

مزید سرچ کرنے پر ہمیں سی این این ترک ویب سائیٹ پر اس حادثے کا آرٹیکل ملا جس میں مدینۃ المنورہ کے قریب ہونے والے سڑک حادثے کی خبر کے ساتھ رات کے وقت پیش آنے والے حادثے کا ویڈیو بھی شئیر کیا ہے۔



پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور انکی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ گوگل سرچ کے نتائج میں ہمیں 28 مارچ 2023 کے ویڈیوس ملے جو وائرل ویڈیو سے میل کھاتے ہیں۔ ٹی آر ٹی حابر کے پوسٹ کے مطابق، سعودی عرب میں پیش آنے والے حادثے میں عمرہ کے 20 زائرین ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہوئے۔


حیدرآباد کے سیاست ڈاٹ کام نے بھی اس خبر کو شائع کیا تھا۔ حادثے کا شکار بس میں مختلف ممالک کے زائرین سوار تھے اور یہ بس خمیس مشیط سے مکۃ المکرمۃ کی طرف جارہی تھی۔



تحقیق سے واضح ہوگیا کہ سعودی عرب میں 2023 میں مکۃ المکرمۃ کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے کا ویڈیو مدینۃ المنورۃ کی طرف جارہی بھارتی عمرہ زائرین کی بس حادثے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  سعودی عرب میں بھارتی زائرین کا حالیہ عمرہ بس حادثے کا ویڈیو وائرل
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News