فیکٹ چیک: ٹوکیو کے ’شیبویا مودی‘ مال کا نام وزیر اعظم نریندر مودی سے منسوب نہیں ہے

ٹوکیو کے شاپنگ مال ’شیبویا مودی‘ کے سائن بورڈ کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے کہ یہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے منسوب ہے، جبکہ حقیقت میں یہ نام جاپانی برانڈنگ کا حصہ ہے اور اس کے ہجے کی مشابہت محض اتفاقی ہے

Update: 2025-06-21 21:20 GMT

جاپانی میڈیا کیوڈونیوز کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے اگست کے آخر میں جاپان کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران، مودی اپنے جاپانی ہم منصب شیگیرو ایشیبا سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، توقع کی جارہی ہیکہ دونوں رہنما بھارت میں جاری ایک ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کیلئے ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کی جانب سے تیار کی جا رہی اگلے جنریشن کی شنکانسن بلیٹ ٹرین اپنانے پر اتفاق کریں گے۔

بھارت کا ریلوے محکمہ اپنی ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک میں توسیع کر رہا ہے۔ اس نیٹ ورک کا آغاز ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین منصوبے سے کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جس میں 21 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر سرنگ پر کام بھی شامل ہے۔ وزارت ریلوے نئی راہداریوں کے لیے، جیسے دہلی-وارانسی اور دہلی-احمد آباد، تفصیلی رپورٹس تیار کر رہی ہے۔

اس درمیان سوشل میڈیا سوشل میڈیا پرجاپان کی مصروف ترین سڑک کا ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جارہا ہیکہ "ہمارے وزیر اعظم مودی جی کا نام اب ٹوکیو میں بھی چمک رہا ہے۔ "

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور اسکرین شاٹ یہاں ملاحظہ کریں۔




فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ ویڈیو میں ایک تجارتی کامپلکس پر دکھائےگئے مودی کا نام بھارتی وزیر اعظم کا نام نہیں بلکہ اس عمارت کا اور اس میں قائم ایک فیشن برانڈ ہے اور اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔


سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور انہیں گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں امیج اور ویڈیو ہوسٹنگ کی معروف ویب سائیٹ 'فلیکر' کا ایک لنک ملا جس میں 26 اگست 2019 کو اس عمارت کی ایک عمدہ کوالٹی فوٹو شئیر کرتے 'شنکر ایس' نامی ایک یوزر لکھتا ہے۔ " اس عمارت کا نام شبویا مودی ہے۔ اور ٹوکیو کے شبویا علاقہ میں ایک عالی شان شاپنگ مال ہے۔"

پھر ہم نے مزید سرچ کیا تو ہمیں منی پور کی نونہال ماہر ماحولیات 'لیک پری کنجوگم' کا 2020 کا ایک ٹوئیٹ ملا جس میں انہوں نے اسی شاپنگ مال کی تصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے یہ "MODI" ٹاور ٹوکیو، جاپان کے شبویا اسٹریٹ میں 2018 کے دورے کے دوران ملا۔ شاندار ⁦@narendramodi‬۔ لگتا ہے جاپان کی عوام آپ کو پسند کرتی ہے۔"

اس ٹوئیٹ کے کمنٹس سیکشن میں ہمیں ایک یوزر کا تبصرہ ملا جس میں انہوں نے 'ٹائم آوٹ' نامی سیاحت اور سیرو تفریح سے متعلق ایک ویب سائیٹ کا لنک ملا۔ 30 نومبر 2015 کو شائع کئے گئے اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہیکہ "موری سٹی شاپنگ مال کا نام بدل کر شبویا مودی رکھا گیا ہے۔ "


اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں 'دی بیسٹ جاپان' نامی ویب سائیٹ پر اس شاندار شاپنگ مال سے متعلق معلومات حاصل ہوئی۔ اس میں بتایا گیا ہیکہ شیبویا کا "مودی" ڈپارٹمنٹل اسٹور 10 سے 20 سال کے نوجوانوں کیلئے فیشن کی چیزیں اور ملبوسات خریدنے کا بہترین مقام ہے۔

آپ اس شاپنگ مال کا بیرونی حصہ اور سڑک کا 360 ڈگری زاویہ گوگل میاپس پر یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

Full View

اپنی جانچ پڑتال آگے بڑھانے پر ہمیں 'دی نایشن تھائی لینڈ' نامی ویب سائیٹ پر اس شاپنگ مال سے متعلق مزید جانکاری ملی۔ جنوری 2016 کے اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہیکہ گذشتہ دہایئیوں میں نوجوانوں کا فیشن کیاپٹل مانے جانے والا شیبویا علاقہ اب پروفیشنلس کی شاپنگ کا بھی مرکز بنتا جارہا ہے۔ "ماروئی سٹی شیبویا، جو کہ ایک فیشن بلڈنگ ہے اور مرکزی شاہراہ کے سامنے واقع ہے، 19 نومبر کو "شیبویا مودی" کے نام سے دوبارہ کھولی گئی۔

تجدید سے قبل اس عمارت کی دکانوں میں زیادہ تر نوجوانوں کے لئے کپڑے دستیاب تھے، لیکن اب اس کا ہدف نفیس ذوق رکھنے والے بالغ افراد ہیں۔" 

مذکورہ بالا جانچ پڑتال اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہوگیا کہ 'شیبویا مودی' میں مودی، ماروئی گروپ کی جانب سے رکھے گئے ایک برانڈ کا نام ہے اوراس کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے کوئی تعلق نہیں۔ برانڈ کے ہجے کی مشابہت محض اتفاقی ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں وزیر اعظم کے نام کو ٹوکیو کے معروف فیشن برانڈ سے جوڑ کر کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  جاپان کے شیبویا علاقے میں ایک شاپنگ مال پر وزیر اعظم نریندر \"مودی\" کا نام چمک رہا ہے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News