Fact Check: ریپبلک ٹی وی نے اے پی اسمبلی انتخابات کے لئے نہیں کرایا کوئی ما قبل انتخابی سروے

ایک گرافک تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ریپبلک ٹی وی پری پول سروے میں وائی ایس آر سی پی اور ٹی ڈی پی دونوں کی جیت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Update: 2024-02-29 06:15 GMT

آندھرا پردیش میں اپریل / مئی 2024 میں ہونے والے اسمبلی اورعام انتخابات کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ کچھ تنظیمیں انتخابات سے پہلے سروے کر رہی ہیں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ٹی ڈی پی اتحاد اور وائی سی پی کے بیچ کس پارٹی کی انتخابی جیت کے زیادہ امکانات ہیں۔ELECSENSE کےماقبل انتخابات سروے کے نتائج میں وائی ایس آر سی پارٹی کو 122 اور ٹی ڈی پی اور جے ایس اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے 'موڈ آف دی نیشن' سروے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ آندھرا پردیش کی 25 ایم پی نشستوں میں سے ٹی ڈی پی کو 17 اور وائی ایس آر سی پارٹی کو باقی 8 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

ریپبلک ٹی وی کی جانب سے کرائے گئے مبینہ سروے کا ایک گرافک سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ اس میں ریاست آندھرا پردیش کی اسمبلی نشستوں کے لئے 8 فروری 2024 تک ماقبل انتخابات کا سروے دکھایا گیا ہے.

کچھ سوشل میڈیا صارفین اس مبینہ سروے کے نتائج کو شیئر کر رہے ہیں جس میں ٹی ڈی پی ۔ جنا سینا اتحاد کو 132 نشستیں، وائی ایس آر سی پارٹی کو 41 نشستیں اور دیگر کو 2 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


دیگر صارفین نے سروے کے نتائج شیئر کیے جس میں وائی ایس آر سی پارٹی کو 132، ٹی ڈی پی۔جے ایس اتحاد کو 41 اور دیگر پارٹیوں کو 2 نشستیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Full View


کچھ صارفین نے آر ٹی وی لوگو کے ساتھ تیلگو زبان میں پائی چارٹ گرافک شیئر کرتے ہوئے کہا ہیکہ انہوں نے اس ویب سائیٹ سے یہ اعداد وشمار لئے ہیں۔ www.republicworld.com


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ریپبلک ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ایسا کوئی سروے شائع نہیں کیا گیا ہے۔

وائرل تصویر کا مشاہدہ کرنے پر ہم دیکھتے ہیں کہ گرافکس میں جیتی گئِ سیٹوں کی تعداد یکساں رکھی گئی ہے لیکن کچھ صارفین اپنی گرافکس میں وائی ایس آر سی پارٹی کو زیادہ سے زیادہ نشستوں دکھا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ٹی ڈی پی-جے ایس اتحاد کو زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی دکھانے والے گرافکس شیئر کر رہے ہیں۔

تیلگو زبان میں بنائے گئے اس گرافک میں آر ٹی وی نیوز نیٹ ورک کا لوگو استعمال کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہیکہ انہوں نے اس ویب سائیٹ سے www.republicworld.com سروے کی جانکاری حاصل کی ہے۔


جب ہم نے ریپبلک ورلڈ کی ویب سائٹ کو چیک کیا تو ہمیں ان کی طرف سے شائع کردہ کوئی سروے نہیں ملا۔

مزید سرچ کرنے پر ہمیں ایک ایکس صارف نے وائرل پوسٹ میں سے ایک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ریپبلک ٹی وی نیٹ ورک نے اس طرح کے کسی بھی سروے کے دعووں کی تردید کی ہے۔

قومی نیوز چینل کی ویب سائٹ پر ہمیں کوئی معلومات نہیں ملی اور ریپبلک ٹی وی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئَے کہا کہ "ہمارے علم میں یہ بات لائِی گئی ہے کہ ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے مسخ شدہ لوگو کا استعمال کرتے ہوئے جعلی پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ہمارا نام لیکر غلط جانکاری پھیلائی جارہی ہے اور ریپبلک نے ریاست آندھرا پردیش میں انتخابات سے پہلے کوئی سروے نہیں کیا ہے۔"


Full View

لہذا، ریپبلک ٹی وی سروے کے نام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر موجود تمام قسم کے گرافکس جعلی پیغامات ہیں۔ ریپبلک ٹی وی کے ذریعہ ایسا کوئی سروے نہیں کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  Republic TV published pre-election survey for Andhra Pradesh state assembly polls
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News