Fact Check: راہول گاندھی کا بھارت ماتا کو 'غیرپارلیمانی' لفظ قراردینے کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
سوشل میڈیا پر بھارت ماتا سے متعلق انکی تقریر کا کچھ حصہ حذف کئے جانے پر راہول گاندھی کے ردعمل کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے
کانگریس لیڈر راہول گاندھی بعض اوقات اپنے بیانات کی وجہ سے مشکل میں گھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آسام کے گوہاٹی شہر کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈڑ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیوں کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں نئی دہلی میں پارٹی کے نئے صدر دفتر کے افتتاح کے موقع پر متنازع ریمارک کیا تھا۔
شکایت گذار مونجیت چیٹیا نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی نے اپنے تازہ بیان سے اظہار رائے کی آزادی کی حدود کو پار کردیا ہے اور ان سے امن اور قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی نے کہا کہ "بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہر ایک ادارے پر قبضہ کر لیا ہے اور اب ہم بی جے پی، آر ایس ایس اور خود انڈین اسٹیٹ سے لڑ رہے ہیں۔"
اس بیچ، راہول گاندھی کے پرانے کا ویڈیو وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ انہوں نے کہا "انڈیا میں اب بھارت ماتا کا لفظ غیر پارلیمانی بن گیا ہے۔" سوشل میڈیا پر اس کے ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہیکہ انہوں نے اپنے بیان سے بھارت ماتا کی توہین کی ہے
دعویٰ: "भारत माता असंवैधानिक शब्द है" *राहुल गांधी*
*विदेशी मां की कोख से पैदा* *नाजायज़ औलाद* *कभी देशभक्त नहीं हो सकता*
ترجمہ: "بھارت ماتا ایک غیر آئینی [اور غیر پارلیمانی ] لفظ ہے" *راہل گاندھی* *غیر ملکی ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے والی* *ن۔۔۔۔ئز اولاد* *کبھی دیش بھکت نہیں ہوسکتی*
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں
وائرل دعوے کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ راہول گاندھی کی لوک سبھا کی تقریر سے متعلق انکے ردعمل کا ویڈیو کلپ بغیر سیاق وسباق کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے بیان سے متعلق کوئی سیاق و سباق نہیں دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں پارلیمنٹ سے باہر نکلتے راہول گاندھی سے ایک صحافی نے سوال کیا تھا "سر کل بھی آپ کی تقریر سے کچھ الفاظ حذف کردئے گئے تھے۔۔۔" جس پر کانگریس لیڈر نے جواب دیا کہ " ہاں، ظاہر ہے اب تو انڈیا میں بھارت ماتا کہنا بھی غیر پارلیمانی بن گیا ہے۔"
جب ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہ ویڈیو ANI News کے ٹوئیٹر ہینڈل پر ملا۔ یہ ویڈیو 10 اگست 2023 کا ہے۔
اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں راہول گاندھی کے یوٹیوب چینل پر اس ضمن میں لوک سبھا میں کی گئی پوری تقریر ملی۔ کانگریس لیڈر نے 9 اگست 2023 کو ایوان میں تحریک عدم اعتماد کے مباحث میں لیتے ہوئے منی پور میں پرتشدد واقعات کے حوالے سے اپنی بات رکھی تھِی اور الزام عائد کیا تھا کہ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی ات حکومت نے منی پور میں "بھارت ماتا کا قتل" کیا ہے۔ 25.95 کے ٹائم اسٹامپ سے آپ راہول کی تقریر کا مخصوص حصہ سماعت کرسکتے ہیں
جانچ پڑتال پر ہمیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ ملی جس میں پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر انکی پرجوش تقریر کا کچھ حصہ حذف کئے جانے پر راہول گاندھی نے لوک سبھا کے سیکرٹریٹ کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔ وائرل ویڈیو میں جو حصہ دکھایا گیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں۔ "ظاہر ہے اب تو انڈیا میں بھارت ماتا کہنا بھی غیر پارلیمانی بن گیا ہے۔"
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ لوک سبھا کی سیکرٹریٹ کی جانب سے "بھارت ماتا کا قتل" فقرے سے "قتل" یعنی "ہتیا" لفظ کا حذف کرنے کے نتیجے میں کانگریس لیڈر کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب، ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے راہول گاندھی کی طرف سے دئے گئے "بھارت ماتا کہنا بھی غیر پارلیمانی بن گیا ہے" بیان کے جواب میں کہا کہ کانگریس لیڈر کی تقریر سے 'بھارت ماتا' نہیں بلکہ صرف غیر پارلیمانی الفاظ حذف کئے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں ANI کی ٹوئیٹ بھی شامل کی گئی ہے جس میں مرکزی وزیر کہتے ہیں کہ "کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ حکومت منی پور معاملے پر بحث کیلئے راضی ہوگی۔"
جانچ پڑتال اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ راہول گاندھِی کا بیان بغیر سیاق وسباق کے شئیر کیا گیا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔