فیکٹ چیک: یوٹیوب پر 'میریج پرینک آن ڈیڈ' کا چھ سال پرانا ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک باپ کا اپنے بیٹے کی خفیہ شادی پر ردعمل دکھایا گیا ہے، لیکن تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ کلپ مارچ 2019 میں یوٹیوب پر پوسٹ کئے گئے پرینک ویڈیو سے لی گئی ہے

Update: 2025-08-05 09:41 GMT

ہمارے معاشرے میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں ماں باپ کی طرف سے انکی شادی میں رکاوٹ ڈالے جانے پر گھر سے بھاگ کر کسی دوسرے شہر جاکر شادی کرتے ہیں اور واپس گھر لوٹ کر والدین کو رضامند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیشتر والدین خود کو بے بس پاکر نئے شادی شدہ جوڑے کو پریشان نہیں کرتے اور کچھ انہیں گھر اور جائیداد سے بے دخل کردیتے ہیں۔

ایسی ہی شادی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں ایک باپ کو خاندان کی رضامندی کے بغیر شادی کرکے نئی نویلی دلہن کے ساتھ گھر لوٹنے پر باپ نئے جوڑے کو نہ صرف گھر میں داخل ہونے سے روکتا ہے الٹا اسے مارنا پیٹنا شروع کردیتا ہے۔ اس جوڑے کے ساتھ کھڑا وکیل باپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہیکہ ان کا بیٹا بالغ ہے اور قانونا وہ اپنی مرضی سے شادی کرسکتا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ "ہمارے سماج میں والدین کے کچھ خواب ہوتے انکی آرزوئیں بھی ہوتی ہیں اور معاشرے میں انہیں اپنی عزت کا خیال ہوتا ہے۔ لیکن آج کل کچھ نوجوان صرف اپنے دل کی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ماں باپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس ویڈیو میں باپ نے صحیح کیا یا غلط، یہ آپ لوگ بتائیں۔"

وائرل ویڈیو کا لنک یہاں، آرکائیو لنک یہاں اور اسکرین شاٹ نیچے ملاحظہ کریں۔



Full View

فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال میں پایا کہ ایسی کوئی شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی ویڈیو میں دکھائے مناظر حقیقی ہے۔ یہ ایک ڈرامائی مناظر والا ویڈیو ہے جسے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے۔

وائرل دعوے کی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں دئے گئے متن کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں ایکس پلیٹ فارم پر ایک ٹوئیٹ ملی جس میں اشارہ دیا گیاہیکہ یہ ایک اسرپٹیڈ ویڈیو ہے۔

اس جانکاری، موزوں کیورڈس اور گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد سے تلاش کرنے پر ہمیں 'یوٹیوب والا' نامی چینل پر اس کا حقیقی ویڈیو ملا۔ انگریزی میں 'میریج پرینک آن ڈیاڈ' کے ٹائیٹل کے ساتھ یہ ویڈیو 23 مارچ 2019 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
Full View

اسی چینل پر 18 مئی 2019 کو ایک اور پرینک ویڈیو اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے باپ بیٹے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہیکہ، 'فرضی شادی کے ویڈیو کے بعد انہوں نے شراب پی کر گھر آنے پر باپ کے ردعمل کا پرینک ویڈیو اپلوڈ کیا ہے۔

Full View

تحقیق سے واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو 6 سال پرانا فرضی شادی کا پرینک ویڈیو ہے جسے 'ہمارے سماج میں والدین کی اپنے بیٹے کی شادی سے جڑی آرزووں' کے جذبات سے جوڑ کر من گھڑت دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے۔ لہذا۔ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔
Claim :  ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کر کے دلہن کو گھر لانے پر باپ کا بیٹے پر قہر
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News