فیکٹ چیک: گوگل پے کے 'پاکٹ منی' فیچر سے بنک کھاتے سے رقم غائب ہونے کا فرضی دعویٰ وائرل

وائرل آڈیو میسج میں دعویٰ کیا گیا کہ گوگل پے کا 'پاکٹ منی' فیچر بنک اکاؤنٹ خالی کر دیتا ہے۔ تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک سے واضح ہوا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے، یہ فیچر والدین کو بچوں کی پاکٹ منی کنٹرول کرنے میں سہولت دیتا ہے۔

Update: 2026-04-10 03:27 GMT

یکم اپریل سے، ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے ڈیجیٹل ادائیگیوں متعلق سخت ترین قواعد نافذ کئے ہیں۔ آن لائین لین دین کے دوران دھوکہ دہی کو کم کرنے اور سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی غرض سے یہ فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نئے فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل پیمنٹ ایپ کے صارفین کے تمام آن لائین ٹرانزیکشنز کو کم از کم دو آزاد عوامل کے ذریعے تصدیق کرنا لازمی ہوگا۔ اب صرف ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) سے کام نہیں چلے گا کیوں کہ صارفین کو PIN، پاس ورڈ، بایومیٹرک تصدیق یا محفوظ ٹوکن جیسے ایک اضافی تصدیقی مرحلہ مکمل کرنا ہوگا۔

خِیال رہے کہ بھارت کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور مرکزی بنک نے دھوکہ دہی کے خطرات کو کم کرنے اور عوام کو فیشینگ اور لین دین سے متعلق فراڈ جیسے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ اقدام کئے ہیں۔

اس درمیان، سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ پر گوگل پے ایپ کے نئے فیچر 'پاکٹ منی' [آرکائیو] سے متعلق تمل اور اردو زبانوں میں ایک آڈیو مسیج بڑے پیمانے پر وائرل ہورہا ہے جس میں عوام کو یہ کہتے ہوئے محتاط رہنے کی تاکید کی جارہی ہیکہ 'اگر آپ اس فیچر کے آئیکن پر ٹیاپ کرتے ہیں تو آپ کی معلومات کے بغیر آپ کے بنک اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم خالی ہو جائے گی، عوام محتاط رہیں۔'

وائرل آڈیو مسیج کی تحریر مندرجہ ذیل ہے: "جی پے، (GPay) پر PocketMe یعنی 'میری پاکٹ' نامی دل یعنی مصافحہ کا لوگو نظر آرہا ہے۔ کسی بھی صورت میں اس آئیکن کو نہ ٹیاپ نہ کریں، جیسے ہی آپ اسے ٹیاپ کرتے ہیں، آپ کے جی پے اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم چند لمحوں میں خالی ہو جائے گی۔"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ مندرجہ ذیل ہے۔




فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے گوگل پے ایپ کے نئے فیچر سے متعلق وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے کیوں کہ 'پاکٹ منی' نامی فیچر کوئی فراڈ نہیں بلکہ والدین کو بچوں کی پاکٹ منی کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

کیا ہے اس پورے معاملے کی سچائی ؟

گوگل پے سے متعلق وائرل کئے جارہے دعوے میں کئی سچائی نہیں ہے۔ پاکٹ منی فیچر ایک ایسی سہولت ہے جو آپ کی فیملی یا دوستوں کو، جن کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، ڈیجیٹل ادائیگی کرنے میں مدد دیتی ہے۔ سب سے پہلے BHIM ایپ نے یو پی آئی سرکل کی سہولت متعارف کرائی تھی اور اب گوگل پے نے اس 'پاکٹ منی' نامی فیچر کو لانچ کیا ہے۔




کیا ہے گوگل پے کا 'پاکٹ منی' فیچر؟

گوگل نے نئی نسل کی مالیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 17 دسمبر 2025 کو اپنے انڈیا بلاگ پر جی پے ایپ میں ’پاکٹ منی‘ فیچر متعارف کرایا۔ 

پاکٹ منی (Pocket Money)، والدین کو اپنے بچوں کو ڈیجیٹل پیمنٹس تک رسائی دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس فیچر میں والدین کیلئے بچوں کے اخراجات کی نگرانی کا نظام بھی موجود ہے۔

والدین بچوں کی پاکٹ منی کے طور پر ایپ میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ 15,000 روپئے تک خرچ کرنے کی حد مقرر کرسکتے ہیں۔ اس متعین شدہ حد کے اندر بچہ آزادانہ طور پر خرچ کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ، والدین بچے کی طرف سے کی جانے والی ہر آن لائین لین دین کی درخواست کو منظور کرنے کا اختیار بھی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہیکہ بچوں کو آن لائین ٹرانزیکشن کیلئے بنک کھاتہ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔




 

انگریزی نیوز پورٹل 'ریپبلک ورلڈ' نے بھی گوگل پے اس نئے فیچر کَے متعلق ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہیکہ۔۔۔

1۔گوگل پے کا نیا فیچر 'پاکٹ منی' (Pocket Money) UPI Circle سسٹم پر مبنی ہے۔

2۔ اس کی مدد سے والدین اپنے بچوں یا دیگر dependents کو براہ راست پیسہ بھیج سکتے ہیں اور ان کے لئے الگ سے بینک اکاؤنٹ کھلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

3-اسکے علاوہ، والدین کو بچوں کی پاکٹ منی کے استعمال پر مکمل کنٹرول حاصل رہیگا۔ تاہم، والدین کے پاس پہلے سے ہی گوگل پے سے لنکڈ ایک فعال بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

4۔ والدین زیادہ سے زیادہ پانچ افراد — بچوں، خاندانی اراکین، یا یہاں تک کہ قابل اعتماد مددگاروں — کو سیکنڈری صارفین کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔

5۔ بچوں اور دیگر افراد کو شامل کرنے کیلئے ضروری ہیکہ انکے فون میں گوگل پے ایپ موجود ہو اور ان کے فون نمبر سے رجسٹرڈ ہونے بھی لازمی ہے۔

6-والدین بچوں کی ماہانہ پاکٹ منی کے طور پر زیادہ سے زیادہ 15,000 روپئے تک حد مقرر کر سکتے ہیں۔ اتنی رقم کی وہ خود سے ادائیگیاں کر سکتا ہے اور ہر بار منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ایک پری پیڈ الاؤنس کی طرح کام کرتا ہے۔

7۔ دوسرا آپشن یہ ہیکہ ہر لین دین کے لئے والدین منظوری لازمی قرار دے سکتے ہیں۔ بچے کی طرف سے آن لائین ادائیگی کی درخواست بھیجے جانے پر والدین کو اسے منظور کرنا ہوتا ہے تاکہ بنک کھاتے سے رقم جاری کی جا سکے۔

تحقیق اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ گوگل پے کا پاکٹ منی کا فیچر والدین کی سہولت کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط بیانی کی جارہی ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  گوگل پے کے نئے فیچر 'پاکٹ منی' پر کلک کرنے سے صارفین کے بنک اکاؤنٹ کی ساری رقم خالی ہو جاتی ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News