Fact Check:پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی نام کا نعرہ نہیں لگایا گیا

وائرل ویڈیو میں بلوچستان کے رہنماؤں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی کے حق میں نعرے لگائے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی کا نام نہیں لیا گیا

Update: 2023-11-24 16:15 GMT


بلوچستان پاکستان کے جنوبی مغرب میں واقع ایک صوبہ ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو پاکستان کے کل رقبے کا 44 فیصد ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بھارت بلوچستان میں عظیم تر علاقائی خودمختاری کے لیے لڑنے والی ایک عسکریت پسند تنظیم کی حمایت اور سرپرستی کر رہا ہے۔
اس بیچ، پاکستان کی قومی اسمبلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مودی کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔
تیلگو میں دعوی :

“పాకిస్థాన్ పార్లమెంట్ లో మోదీ మోదీ మోదీ మోదీ... నినాదాలు చేసిన బలూఛిస్తాన్ ఎంపీలు. పాకిస్తాన్ పార్లమెంట్ లో మారుమోగిన మోడీ మోడీ నినాదం చేసిన బలోచిస్తాన్ ఎంపీలు.. పాకిస్తాన్ నుండి వేరుపడుతాం.. మోడీ బలోచిస్తాన్ ను పాకిస్తాన్ నుండి మమ్మల్ని వేరు చేయాలని వేడుకోలు. మన శత్రుదేశం అయిన పాకిస్థాన్ కూడ. మన మోడీ గారిని పొగడుతూ ఉoటే ఇక్కడున్న కొందరు దళారి, బ్రోకర్, చెంచా, లోఫర్ గాళ్లకు నరేంద్రుని గొప్పతనం, నిజాయితీ తెలియడం లేదు .... జై శ్రీరామ్”

دعویٰ کا ترجمہ : "بلوچستان کے ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں مودی مودی مودی کے نعرے لگائے۔ دشمن ملک پاکستان بھی ہمارے مودی کی تعریف کر رہا ہے لیکن یہاں کے کچھ دلال، اور لوفر نریندر مودی کی عظمت اور ایمانداری سے ناواقف ہیں ۔ جئے شری رام"
Full View

Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو سال 2020 سے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریمز کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ نہ صرف دعویٰ بلکہ یہ ویڈیو بھی 2020 سے وائرل کیا جارہا ہے۔ "پاکستان پارلیمنٹ بلوچستان مودی" جیسے کلیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے جب ہم نے گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں 26 اکتوبر، 2020 کو 92NewsHD کی جانب سے پوسٹ کردہ ایک یوٹیوب ویڈیو ملا، جس کا عنوان تھا "Shah Mehmood Qureshi Speech in National Assembly | 26 October 2020 |".
اس ویڈیو میں ہم ارکان پارلیمان کو 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعرے لگاتے ہوئے واضح طور پرسن سکتے ہیں اور پھراسپیکر کے ساتھ ساتھ اس وقت کے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یہ کہہ کر ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا جاسکتا کہ ووٹنگ ہوگی لیکن دوسروں کو بولنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
Full View

BBC.com کے مطابق پاکستان کے حزب اختلاف کے لیڈرخواجہ آصف نے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر فرانس میں پیغمبر اسلام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متنازع کارٹون کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا، متنازع کارٹون احتجاج کے نتیجے میں پیرس کے قریب ایک ٹیچرکا قتل ہواتھا۔ بحث کے دوران جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان سے خطاب کرنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے انکی تقریر میں رکاوٹ پیدا کی اور 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعرے لگانا شروع کر دئے۔


اس مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو منٹ کا مختصر سیکوئنس بھارتی میڈیا میں اس دعوے کے ساتھ نشر کیا گیا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو شرمندہ کرنے کے لیے مودی کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔


اسلئے وائرل ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان نے کبھی بھی ایوان میں مودی کے حق میں نعرے بازی نہیں کی ۔وہ 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعرے لگا رہے تھے۔


Claim :  Balochistan leaders raised pro-Modi slogans in Pakistan’s National Assembly in the viral video
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News