Fact Check: فوٹوگرافر کی رونے کی وائرل تصویر ایودھیا کی نہیں بلکہ 2019 ایشین کپ کی ہے

ایشین کپ 2019 کے دوران قطر کے خلاف 16 ویں راؤنڈ کے مقابلے کے دوران عراقی فوٹوگرافر روپڑا

Update: 2024-01-30 16:45 GMT


ان دنوں سوشل میڈیا پر دو تصویروں کو جوڑ کر بنایا گیا کولاج وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 'اترپردیش کے ایودھیا میں لارڈ رام کی مورتی کی تصویر کھینچتے ہوئے ایک فوٹوگرافر رو رہا ہے۔'

22 جنوری کو نو تعمیر شدہ مندر میں رام للا کی نئی مورتی کی نقاب کشائی عمل میں لائی گَئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مذہبی رسومات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم کے علاوہ متعدد وزراء، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز بھی موجود تھے۔ ایودھیا میں رام مندر کی پوجا کی تقریب کے دوران رام مندر کے احاطے میں گونجنے والے روایتی "منگل دھونی" کو بجانے کے لئے پچاس روایتی آلات موسیقی کا استعمال کیا گیا تھا۔

ایودھیا کے مشہور شاعر یتیندر مشرا کی جانب سے ترتیب دیے گئے اس عظیم الشان میوزیکل پروگرام کو نئی دہلی کی سنگیت ناٹک اکادمی کی حمایت حاصل تھی۔ ایودھیا میں قائم رام مندر نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ اسے بہت سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے پلیٹ فارمس پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

پوجا کی تقریب کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ایک کولاج تصویر وائرل ہوئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا: 'ایودھیا میں لارڈ رام کی تصویر کھینچتے ہوئے ایک فوٹوگرافر رو رہا ہے۔'

Full View


فیکٹ چیک:

مختلف میڈیا رپورٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ تحقیق کے دوران، ہمیں پتہ چلا کہ 24 جنوری 2019 کو AFC ایشین کپ کے آفیشل فیس بک پیج پہلی بار فوٹوگرافر کی تصویر پوسٹ کی گئِ تھی۔

Full View

اسی تصویر کو ایشین کپ کے آفیشل ٹوئٹر یا ایکس۔ اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ 'پرجوش'۔ ایشین کپ 2019 میں قطر کے خلاف راؤنڈ آف 16 کے مقابلے کے دوران ایک عراقی فوٹوگرافر کے لئے جذباتی لمحہ۔'

آلٹ نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بھی اسی قسم کی جعلی خبروں کا ٹیمپلیٹ گردش کر رہا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا: 'ہارٹ بریک فوٹوگرافی.. فوٹو لینے والا بھی رونے لگا یا فوٹو دینے والا بھی رونے لگا۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ فوٹوگرافر دھونی کے رن آؤٹ ہونے کے بعد روپڑا۔

نتیجہ:

دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر یہ واضح ہوگیا کہ وائرل تصویر میں دکھایا گیا فوٹوگرافر ایودھیا کی تقریب میں نہیں بلکہ ایشیا کپ 2019 کے دوران روپڑا۔

Claim :  Photographer is crying while taking pictures of Lord Ram in Ayodhya
Claimed By :  Facebook User
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News