فیکٹ چیک: راہول گاندھی نے "براہ راست اوپر سے کنیکشن" والا بیان خود کے بارے میں نہیں، بلکہ مودی کی نقل اتارتے ہوئے دیا تھا

راہول گاندھی نے بہار کی ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی کے آلودہ جمنا ندی میں ڈوبکی لگانے کے بیان پر طنز کیا، لیکن انکی تقریر کا ایڈیٹ کردہ ویڈیو گمرا کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

Update: 2025-10-31 13:23 GMT

بہار میں اگلے ہفتے اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی ہوگی۔ ریاست میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے گہماگہمی اور ریلیوں کا دور دورہ چل رہا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف، راہول گاندھی نے بہار کے مظفرپور سے مہاگٹھ بندھن [ بی جے پی مخالف پارٹیوں کا اتحاد] کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

راہول نے مظفرپور کے سکرا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نتیش کمار کے چہرے کو استعمال کر رہی ہے اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے حکومت چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سماجی انصاف کی کوئی فکر نہیں، اور اسی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی ذات پات پر مبنی مردم شماری (کاسٹ سینسس) کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اسی دوران، سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کی بہار میں منعقده ایک سیاسی ریلی سے خطاب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ "مجھے کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ میرا براہِ راست اوپر سے کنیکشن ہے...!! اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے سنگھم نامی ایکس صارف لکھتا ہے۔ "بی جے پی کے اسٹار کیمپینر میدان میں اترگئے ہیں، اب سب کو ہر روز مزے دار مواد ملے گا اور این ڈی اے کو بھر بھر کے ووٹ ملیں گے... تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے استقبال کیجئے!"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور اسکرین شاٹ نیچے ملاحظہ کریں۔ اسکے علاوہ یہ دعوے یہاں، یہاں اور یہاں بھی کئے گئے ہیں۔






فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے جب وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو کلپ، بہار کے دربھنگہ میں راہول گاندھی کی انتخابی ریلی میں کی گئی تقریر سے لی گئی ہے اور اسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئِر کیا جارہا ہے۔

ہم نے وائرل ویڈیو کلپ کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں انڈین یوتھ کانگریس کے سابق صدر سری نیواس بی وی کے فیس بک اکاونٹ پر29 اکتوبر 2025 کا پوسٹ ملا جس میں بتایا گیا ہیکہ راہول گاندھی نے بہار کے دربھنگہ ضلع میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔

Full View


اس جانکاری کی مدد سے ہم نے اپنی گوگل سرچ کا دائرہ بڑھایا تو ہمیں نیوز24 چینل کے ایکس اکاونٹ پر 30 اکتوبر کی ٹوئیٹ ملی جس میں وائرل ویڈیو کلپ کا مواد شئیر کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ لیڈر آف اپوزیشن راہول گاندھی نے "مجھے کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ میرا براہ راست اوپر سے کنیکشن ہے" کہہ کر وزیر اعظم مودی کی نقل اتاری ہے۔




گوگل لینس کے نتائج میں ہمیں وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا خبررسان ایجنسی اے این آئی کا ٹوئیٹ بھی ملا۔

اس ٹوئیٹ میں اے این آئی نے کانگریس کے سوشل میڈیا [فیس بک] پر نشر راہول گاندھی تقریر کا وہ حصہ شامل کیا ہے جس سے ہمیں وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کا سیاق وسباق سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ٹوئیٹ میں شامل کانگریس لیڈر کا بیان اسطرح ہے۔ "وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ چھٹھ پوجا کے موقع پر یمنا ندی میں نہائیں گے۔ میں نے پچھلی میٹنگ میں کہا تھا کہ ہم الیکشن کے دوران وزیرِ اعظم مودی سے کچھ بھی کروا سکتے ہیں۔ اگلی میٹنگ میں اگر مجمع میں سے 200 لوگ مودی جی سے ووٹ کے بدلے اسٹیج پر ناچنے کو کہیں، تو وہ ناچنا شروع کر دیں گے۔ مودی جی اسٹیج پر بھرت ناٹیم کرنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے ایک ڈرامہ کیا اور بھارت کی حقیقت دکھائی۔یمنا کا پانی گندا ہے۔ اگر کوئی اسے پی لے تو یا تو بیمار ہو جائے یا مر جائے۔ کوئی ندی کے اندر جا ہی نہیں سکتا۔ پانی اتنا گندا ہے کہ اگر کوئی اس میں اترے تو بیمار ہو جائے یا انفیکشن ہو جائے۔ لیکن مودی نے ایک ڈرامہ رچا۔ وہاں ایک چھوٹا سا تالاب بنا دیا گیا۔ وہ الیکشن [جیتنے] کیلئے کچھ بھی دکھا سکتے ہیں۔ [تالاب کے] پیچھے سے ایک پائپ لگایا گیا تھا۔ اور اس [تالاب میں] کو صاف پانی سے بھردیا گیا۔ حقیقت اس وقت کھلی جب کسی نے اس پائپ کی تصویر کھینچی [اور اسے وائرل کردیا]۔"


اے این آئی کی ٹوئیٹ میں دئے گئے اشارے کی مدد سے ہم نے انڈین نیشنل کانگریس کے سوشل میڈیا چینلوں پر سرچ کیا۔ کانگریس پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر ہمیں راہول گاندھی کی وائرل تقریر کا مکمل ویڈیو ملا۔ ٹائم اسٹامپ 33.30 کے بعد سے وائرل ویڈیو میں شامل تقریر کا حصہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں یہ عبارت پائی گئی۔ "لائیو: قائد حزبِ اختلاف جناب راہول گاندھی، جناب تیجسوی یادو کے ساتھ ایک مشترکہ عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں | دربھنگہ، بہار۔"


تحقیق سے ثابت ہوگیا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بہار میں انتخابی ریلی کے دوران ایسا کوئی بیان نہیں کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہوتی، کیوں کہ ان کا براہ راست [خدا] اوپر سے تعلق ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی نقل اتاری تھی لیکن بعض صارفین نے بڑی چالاکی سے تقریر کا من پسند حصہ کاٹ کر اسے بغیر سیاق وسباق کے شئیر کرتے اسے راہول کی طرف منسوب کردیا۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  راہول گاندھی نے انتخابی ریلی میں کہا: \"مجھے کوئی بیماری نہیں ہوتی، میرا براہ راست اوپر [والے] سے کنیکشن ہے\"
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News