فیکٹ چیک: چھتیس گڑھ کے اسکول میں ٹیچر کی شراب نوشی کے وائرل ویڈیو کی کیا ہے سچائی؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسکول میں شراب پیتے استاد کو دکھا کر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حالیہ واقعہ ہے جبکہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ فروری 2024 کا ہے۔

Update: 2025-07-30 11:58 GMT

حالیہ دنوں میں اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کی اسکول کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک پرائمری اسکول کی اُستانی کو کلاس روم میں بچوں کو پڑھانے کے بجائے اپنے موبائل فون پر پرانے "ساون کی گھٹا چھائی" اور "دیوانہ ہوا بادل" جیسے پرانے بالی ووڈ گانے سنتے ہوئے بالوں میں تیل لگاتے اور کنگھی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد محکمہ تعلیم نے خُرجہ بلاک کے مُندا کھیڑا پرائمری اسکول کی ٹیچر کومعطل کر دیا۔

اس درمیان سوشل میڈیا پر چھتیس گڑھ کے بلاس پور کے ایک اسکول ٹیچر کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جارہا ہیکہ ٹیچر نے نہ صرف اسکول میں خاتون ٹیچر کی موجودگی میں شراب پی بلکہ آن کیمرہ یہ بھی کہا... "مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا۔ جاؤ، کلیکٹر کو بُلا لاؤ۔ اس استاد کی غنڈہ گردی دیکھو، جیسے وہ کسی وزیر کا رشتہ دار ہو۔"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔




فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل ویڈیو میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ اسکول ٹیچر کا اسکول کے احاطے میں شراب نوشی کا واقعہ ایک سال پرانا ہے لیکن بعض سوشل میڈیا صارفین اسے حالیہ واقعہ بتاکر گمرا کن دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل کررہے ہیں۔

اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور انہیں ایک ایک کرکے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں 'دی ہاک' نامی فیس بک پیج پر 29 فروری 2024 کا ایک پوسٹ ملا۔ اس پوسٹ کے کیپش میں یہ تحریر پائی گئی۔ " سرکاری اسکول کا استاد کیمپس میں شراب پیتے ہوئے پکڑا گیا۔"

Full View

اس سوشل میڈیا پوسٹ اور اس میں شامل '#چھتیس گڑھ' کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں 'این ڈی ٹی وی' انگریزی نیوز کے یوٹیوب چینل پر یکم مارچ 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس میں وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے ٹیچر کو اسٹاف روم میں شراب نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی تصفیل میں بتایا گیا ہیکہ، "ایک وائرل ویڈیو میں چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور کے ایک ٹیچر کو اسکول کے احاطے میں شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں استاد کو ہیڈمسٹریس کی موجودگی میں خود اپنے لئے شراب کا پیگ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔"

Full View

گذشتہ سال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ ایکس پلیٹ فارم پر اس واقعے سے متعلق بے شمار پوسٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس خبر کو 'نیوز 18' میں بھی رپورٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، " یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دکھائے گئے ٹیچر کی شناخت سنتوش کیوات کے طور پر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں اسے جیب میں شراب کی بوتل رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب ایک شخص اس سے بوتل کے بارے میں سوال کرتا ہے تو وہ ٹیچر ہچکچائے بغیر جواب دیتا ہے کہ وہ روز شراب پیتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے: "کوئی دِقت؟" (اس میں کیا مسئلہ ہے؟)۔"

میڈیا رپورٹ میں سدھیر مشرا نامی 'جرنسلٹ' کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کیا گیا ویڈیو شامل کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ٹیچر کو کھلے عام اسٹاف روم میں شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تحقیق اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں اسکول کے احاطے میں ٹیچر کا شراب نوشی کا ویڈیو فروری 2024 کا ہے، جسے چند سوشل میڈیا صارفین فرضی دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  چھتیس گڑھ کے بلاس پور کے ایک اسکول ٹیچر نے حال ہی میں اسکول کے احاطے میں خاتون ٹیچر کی موجودگی میں شراب نوشی کی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News