Fact Check: ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہاتھی کا فرضِی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک ہاتھی جلوس کے دوران ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہا ہے۔

Update: 2024-02-29 06:00 GMT

ہاتھی، جنوبی ہند میں زیادہ تر کیرالہ میں ہندو تہواروں کا ایک لازمی حصہ ہوتے ہیں، کیرالہ نے صدیوں سے مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب تعاون کا ماحول برقرار رکھا ہے۔ کیرالہ کے بے شمار تہواروں میں ہاتھیوں کی پریڈ خصوصیت کی حامل ہوتی ہے، بالخصوص پورم گجہ میلہ سب سے زیادہ دلکش ہوتا ہے۔ آج کل، تہواروں کے دوران کئی ان ہونیوں کی وجہ سے ہاتھیوں کی پریڈ کا رواج آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک ہاتھی کو جلوس کے دوران رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ کئی نیوز چینلوں نے بھی اپنی اپنی ویب سائٹس پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ تاہم، کسی بھی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ یہ حقیقت میں ہاتھی ہی نہیں ہے۔

فیکٹ چیک:

اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ہم نے پہلے اس ویڈیو کے کچھ اہم فریم نکالے اور پھر ان کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسی طرح کا ایک ویڈیو ملا جو کیمرے کے مختلف زاویے سے شوٹ کیا گیا تھا اور یہ ملیالم ٹیگ لائن کے ساتھ فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔  ഇത്രയും ധൈര്യമുള്ള പാപ്പാനെ നിങ്ങൾ ജീവിതത്തിൽ കണ്ടിട്ടുണ്ടാവില്ല. ഞാൻ ഗ്യാരണ്ടി

ترجمہ : 'ہمیں لگتا ہیکہ آپ نے اپنی زندگی میں ایسا بہادر ہاتھی کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اور میں یہ پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں".

وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی کی ٹانگیں مختلف نظر آرہی ہیں۔ ڈھول کی تھاپ پر مناسب طور پر رقص کے باوجود سامنے اور پیچھے دونوں ٹانگوں کی حرکت کے بیچ میل دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔

اس سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ رقص کرنے والا ہاتھی دراصل کوئی حقیقی جانور نہیں ہے اور کچھ لوگ ہاتھی جیسا لبادہ اوڑھ کر ہاتھی کی شبیہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لہذا یہ بات یقینی ہے کہ ہاتھی کے رقص کے پرفارمنس میں کچھ افراد شامل ہیں۔

تحقیق کے دوران، ہمیں ایک بینر بھی ملا جس پر لکھا ہے "Elevenz"، ۔ اسکے بارے میں جب ہم نے اسے گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں ایک سوشل کلب کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ملا جس میں anil.arts کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس اکاونٹ پرہمیں اس ہاتھی کے ملبوسات کی متعدد تصاویر دیکھنے کو ملیں۔ فلم اداکار جیارام اور رمیش پشاروڈی نے بھی ایک رئیلٹی شو میں اس تصویر کو دکھایا تھا۔

InShortsنیوز ایپ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق "انڈین نیوز نے ہاتھیوں کے رقص کے فرضی ویڈیو کو غلط رپورٹ کیا" ہے۔ 

یوٹرن نامی انگلش ویب سائیٹ کے مطابق، یہ ایک کاسٹیوم ہے جو انسان پہن کر مظاہرہ کرتے ہیں.

نتیجہ:

مختلف ذرائع اور میڈیا رپورٹس اور ہماری حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد ہم نے پایا کہ یہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہاتھی حقیقی جانور نہیں ہے بلکہ ملبوسات کے اندر کچھ لوگ ہیں جو ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں۔

Claim :  Elephant dancing to drum beats during a procession
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News