فیکٹ چیک: یہ چاچا بھتیجی کا نکاح نہیں، بلکہ اسکرپٹیڈ ویڈیو ہے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ مسلم نوجوان نے اپنی بھتیجی سے شادی رچائی۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ایک ڈرامائی ویڈیو ہے اور ایسی کوئی شادی نہیں ہوئی
گذشتہ سال اگست میں اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں پولیس نے اپنی 22 سالہ بھتیجی کے مبینہ قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم، منی کانت دوی ویدی،کے اپنی بھتیجی مانسی پانڈے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ لیکن بھتیجی نے جب اسکے سامنے کسی اور سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تو اس نے اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے لاش کو ایک زیر تعمیر عمارت میں پھینک دیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اس کا موبائل فون ایک بس میں چھپا دیا۔
اسی طرح، مہاراشٹرا کے جالنا ضلع میں نابالغ بھتیجی سے شادی رچانے پر تھانے کی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ٹوپی پہنے نوجوان اور ایک نقاب پوش لڑکی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ "سگے چاچا بھتیجی نے بھاگ کر کے نکاح کرلیا اور ویڈیو بناکر بتارہے ہیں کہ ہمیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے کیوں کہ یہ مسلم جوڑا نہیں ہے اور یہ اسکرپٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ویڈیو ہے۔
وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں Ankita Karotiyaکا فیس بک پروفائیل لنک ملا۔ انکی پروفائیل کے مطابق، وہ ایک ڈجیٹل کرئیٹر اور اداکارہ ہیں۔
اس پروفائیل لنک پر ہم نے پوسٹ کیا گیا کنٹینٹ سرچ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو کا اوریجنل ویڈیو 23 فروری کو پوسٹ کیا گیا ملا۔
"This video is purely made for entertainment purposes only. It has no
intention to disrespect or defame anyone based on race, colour, ancestry, national origin, ethnic group identification, age, religion, marital or parental status, physical or mental disability, sex, sexual orientation, gender, gender identity, or expression."
ترجمہ: "یہ ویڈیو صرف اور صرف تفریحی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا کسی بھی فرد یا گروہ کی نسل، رنگ، نسب، قومی اصل، نسلی گروہ کی شناخت، عمر، مذہب، ازدواجی یا والدین کی حیثیت، جسمانی یا ذہنی معذوری، جنس، جنسی رجحان، صنف، صنفی شناخت یا اظہار کی بنیاد پر کسی کی بےعزتی کرنے یا بدنام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔"
انکیتا کے فیس بک پروفائیل پر ہمیں ان کا یوٹیوب چینل کا لنک ملا۔ جب ہم نے ان کے یوٹیوب چینل کا مشاہدہ کیا تو ہمیں اوریجنل ویڈیو کی ایک کاپی وہاں بھی ملی۔