فیکٹ چیک: پاک فوج کی جانب سے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی تباہی کا فرضی دعویٰ وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ میں کہا جارہا ہیکہ پاک فوج نے آپریشن سندور کی جوابی کارروائی میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا لیکن فیکٹ چیک میں یہ دعویٰ جھوٹا پایا گیا
ہند اور پاکسستان کی بڑھتی کشیدگی کے درمیان اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کو خطہ کشمیر سے 'فوری طور پر باہر نکل جانے کی سفری مشاورت جار کی ہے۔ جموں وکشمیر میں لائین آف کنٹرول کے فارورڈ دیہاتوں پر پاکستان کی جانب سے مسلسل غیر مشتعل شلباری کے پس منظر میں یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ ہند کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پونچھ سیکٹر میں 13 شہری ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
اس بیچ، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمس پر رات کی تاریکی میں بمباری کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ "پاک افواج نے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں ملاحظہ کریں۔ اسکے علاوہ، یہاں، یہاں اور یہاں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں پاک افواج کی جانب سے جوابی کاروائی میں بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی تباہی کے دعوے کو فرضی پایا۔
سب سے ہم نے موزوں کی کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں ٹائم ڈاٹ کام کا مضمون ملا جس میںں بتایا گیا ہیکہ بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو [پی آئی بی] کے مطابق، انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹرس کی پاکستانی حملے میں تباہی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس فرضی ہیں۔
اس جانکاری سے جب ہم نے مزید سرچ یا تو ہمیں وزارت اطلاعات ونشریات، حکومت ہند کا فیس بک پوسٹ ملا جس میں پی آئی بی کے فیکٹ چیک کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دعوے کی قلعی کھولی گئی ہے۔
پھر ہم نے ایکس پلیٹ فارم کا رخ کیا جہاں ہمیں پی آئی بی کا فیکٹ چیک ٹوئیوٹ ملا جس میں کیپشن کی تحریر ہے۔ "سوشل میڈیا پوسٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ براہ کرم غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور درست معلومات کے لیے صرف حکومتِ ہند کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔"
تحقیق سے پتہ چلا کہ پاکستان کی فوج نے انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹس پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔ حالیہ آپریشن سندور کے بعد سے پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فرضی اور گمراہ کن خبریں اور ویڈیوس وائرل کئے جارہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی قیادت میں ایک منصوبہ بند طریقہ سے جھوٹی خبریں پھیلانے والا نظام بھارت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے گرائے اور فوجی اڈے تباہ کیے ہیں۔ ان جھوٹی باتوں میں بھارتی فوج کے اہم افسران کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی فیکٹ چیک یونٹ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے اسپانسر کردہ پروپیگنڈے کی بھرمار ہو سکتی ہے۔