Fact Check: میانمار میں آئے طوفان کے پرانے ویڈیو کو سمندری طوفان میچانگ سے چنئی میں ہونے والی تباہی کے غلط بیانیے کے ساتھ کیا جارہا ہے شئیر

سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو کلپ ٘میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان سے چننئِ میں بھاری تباہی ہوئی ہے

Update: 2023-12-11 12:00 GMT

Michaung Cyclones

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے جس میں سمندری طوفان میچانگ کے سبب چنئی میں ہونے والی تباہی کی منظر کشی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 21 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دار بارش اور سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کا مںظر دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف نے اپنے کیپشن میں لکھا ہے کہ " #Philippines میں زلزلے کےخوفناک جھٹکے محسوس کئے جانے بعد اب بھارت کی جنوبی ریاستوں کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ قدرت کچھ کر دکھانا چاہتی ہے۔"

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ مئی میں بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر سمندری طوفان موچا کی وجہ سے ہونے والی بھاری بارش کا ایک پرانا ویڈیو ہے۔

جب ہم نے گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہوئے اس ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریمس کا ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ کلپ کا پہلا حصہ مئی میں لی گئی ایک ویڈیو کا ہے۔ X صارف 'Andhra Pradesh Weatherman' نے 14 مئی کو وائرل ویڈیو کے پہلے حصے کا ایک طویل ورژن پوسٹ کیا تھا، اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، "اب میانمار پر #cycloneMocha۔ کا قہر۔ ایک ہفتہ پہلے کی جارہی توقع کے مطابق یہ سمندری طوفان اب ساحل سے ٹکرا رہا ہے۔"

ہمیں 14 مئی کو پوسٹ کردہ نیوز آؤٹ لیٹ WION کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر وائرل ویڈیو کے پہلے چار سیکنڈ کا طویل ورژن بھی ملا۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے،  WATCH | #cycloneMocha made landfall at the Bangladesh-Myanmar border on Sunday. It is destroying trees and pouring torrential rain

Full View

مزید تحقیق کرنے پر ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ نیوز ایجنسی Reuters کی جانب سے 15 مئی کو یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا شارٹ ویڈیو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس یوٹیوب Short میں وائرل ویڈیو کے دونوں مناظر دکھائے گئے ہیں: سیلاب زدہ سڑکیں اور عمارتوں پر گرتی بارش۔

اس یوٹیوب ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان موچا نے میانمار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ خبر رساں ادارے Reuters نے میانمار کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Full View

14 مئی کو سمندری طوفان موچا کے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے نتیجے علاقہ کی سیکڑوں عارضی خیمے تباہ ہوگئے ہیں۔ BBC کی 19 مئی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس طوفان میں تقریبا 145 افراد ہلاک ہوئے تھے اور روہنگیا اقلیت شدید متاثر ہوئی تھی، کیوںکہ 145 ہلاک شدگان میں سے 117 کا تعلق اسی برادری سے تھا۔

شدید طوفان نے کم از کم 8 لاکھ افراد کو متاثر کیا، جس کہ وجہ سے اسے خطے میں آنے والا صدی کا سب سے طاقتور سمندری طوفان قراردیا گیا۔ NASAکے مطابق سمندری طوفان کیٹیگری 5 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کہ وجہ سے 175 میل (280 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Full View

لہٰذا وائرل ویڈیو سمندری طوفان میچانگ کا نہیں ہے ۔ کیونکہ مئی کے مہینے میں ریکارڈ کئے گئے اس ویڈیو میں بنگلہ دیش اور میانمار کی ساحلی پٹی سے طوفان موچا کے ٹکرانے کے سبب آنے والے سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔

Claim :  A video is in circulation on social media, claiming to show the damage caused by Cyclone Michaung in Chennai
Claimed By :  X users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News