Fact Check: پولیس کے ہاتھوں لوگوں کی پٹائی کے ایم پی کے ویڈیو کو یو پی بتاکر جھوٹے دعوے کے ساتھ کیا جارہا ہے وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اترپردیش کی پولیس سڑکوں پر نماز ادا کرنے والے لوگوں کو سبق سکھا رہی ہے

Update: 2023-12-27 06:30 GMT

Uttar Pradesh Police


فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پولیس اہلکار نوجوانوں کے ایک گروپ پر لاٹھِی چارج کرکے انہیں منتشر کررہی ہے لیکن ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اترپردیش کا ہے جہاں پولیس سڑک پر نماز ادا کرنے پر لوگوں کو پیٹ رہی ہے۔ ان پوسٹس میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہیکہ وزیر اعلی یوگی کے دور حکومت میں پولیس سڑکوں پر نماز ادا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے، لہذا بی جے پی پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے۔

ویڈیوکو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے: 'یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یوگی جی، مذہبی جنونیوں کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے قوانین چاہئے تو بی جے پی کو ووٹ دیں!". ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوانوں کو پیٹ رہے ہیں اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کر رہے ہیں۔

Full View


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضِی ہے۔ یہ ویڈیو اتر پردیش کا نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کا ہے اور اس میں سال 2021 کے ایک واقعہ کو دکھایا گیا ہے

اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے اس سےلئے گئے کلیدی فریمز کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ، ہمیں 19 اکتوبر ، 2021 کی MP Tak نامی میڈیا ادارے کی طرف سے شائع کردہ ایک رپورٹ ملی۔ ویڈیو کا عنوان ہے [ Stone pelting during a religious procession in Jabalpur, police forcefully chased away the miscreants ]'جبل پور میں ایک مذہبی جلوس کے دوران پتھراؤ، پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شرپسندوں کو منتشر کردیا۔

اس ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے: 'جبل پور میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے جلوس کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ، جس کے بعد جلوس میں شریک ہجوم نے پولیس پر پہلے پٹاخے پھینکے اور پھرسنگباری کی۔ برہم ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو معمولی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے پھینک کر ہجوم کو منتشر کردیا ۔ اس سے قبل،ردی چوکی پر بھی اسی طرح کی کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا تاہم، پولیس نے اس معاملے کو سنبھال لیا تھا۔ جلوس کو لیکر ہجوم کی جانب سے ڈیڑھ گھنٹے تک ہنگامہ جاری رہا۔Full View

آپ یہاں MP Tak کے اپ لوڈ کردہ اوریجنل ویڈیو اور وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹس ملاحظہ کرسکتے ہیں۔


انڈین ایکسپریس میں 20 اکتوبر، 2021 کو شائع رپورٹ کے مطابق، مدھیہ پردیش کی پولیس نے ریاست کے تین اضلاع میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے جلوسوں کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ جبل پور میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر پٹاخے اور پتھر پھینکے گئے، اور پولیس نے برہم ہجوم پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

لہٰذا وائرل ویڈیو اتر پردیش کا نہیں ہے اور نہ ہی حالیہ واقعہ ہے۔ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کا ہے اور اسے سال 2021 میں شوٹ کیا گیا تھا۔

Claim :  Policemen thrashing people offering Namaz on the road in Uttar Pradesh
Claimed By :  Facebook Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News