فیکٹ چیک: نئی دہلی ایئرپورٹ پرمبینہ پاکستانی میزائل حملے کا وائرل ویڈیو دراصل یمن کے دھماکے کا ہے

2024 میں یمن کے عدن شہر میں ہوئے گیس اسٹیشن دھماکے کا ویڈیو نئی دہلی ایئرپورٹ پر پاکستانی میزائل حملے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے

Update: 2025-05-10 08:00 GMT

'آپریشن سندور' کے بعد پاکستان کی جانب سے سرحد پر جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں بھارت کی مسلح افواج نے پاکستان کے اسلام آباد، راولپنڈی، اور لاہور جیسے بڑے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی فضائی حملے کئے۔ اطلاعات کے مطابق، اس کارروائی میں پاکستان کے تین اہم فوجی فضائی اڈوں اور سیالکوٹ و نارووال میں واقع فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایئر ٹو سرفیس میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے اہم فضائی اثاثے تباہ ہو گئے اور ساتھ ہی پڑوسی ملک کے لڑاکا طیاروں کو لانچ کرنے کی صلاحیت مفلوج کردی گئی۔ دوسری جانب پاک فوج نے ان دعووں کی تردید کی اور کہا کہ ان حملوں سے نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی مادی نقصان پہنچا گیا۔

دونوں ممالک کے بڑھتے تناو کے بیچ، سوشل میڈیا پر ایک دھماکہ کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کچھ صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ "پاکستانی کے میزائل حملے میں نئی دہلی کا ہوائی اڈہ تباہ ہوگیا۔"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔



فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے جب وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو 2024 میں یمن کے گیس گودام میں دھماکہ کا ہے جسے نئی دہلی ائیرپورٹ پر پاکستان کے فضائی حملے کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔

سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کا استعمال کرتے ہوئے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو یمن کے منصورہ علاقہ کا ہے جہاں 31 اگست 2024 کو ایک بڑے گیس گودام میں دھماکہ کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگی تھی۔

یوٹیوب پر ملے اس ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ یمن کے عدن شہر میں گیس ٹینکر میں کچھ دیر پہلے دھماکہ ہوا۔

Full View

اسی طرح ہمیں یورپی میڈیا ادارے CGTN Europe کے یوٹیوب چینل پر بھی اس واقعہ کی رپورٹنگ ملی۔ 31 اگست 2024 کو اپلوڈ کردہ یوٹیوب ویڈیو کو اس عنوان کے ساتھ شئیر کیا گیا تھا: "یمن کے عدن میں پٹرول پمپ پر ہلاکت خیز دھماکہ"۔

Full View

مقامی میڈیا 'یمن آن لائن' کے مطابق، "عدن کے جنوب مغربی شہر میں ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والے بڑے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آگ قریب میں واقع دکانوں کے گیس ٹینکس تک پھیل گئی۔ تاہم، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے۔"

مشرق وسطیٰ کے حالات پر نظر رکھنے والے 'مڈل ایسٹ آبزرور' نامی ایکس یعنی ٹوئیٹر ہینڈل پر مختلف زاویوں سے شوٹ کئے گئے دھماکے کے ویژوولس دیکھے جاسکتے ہیں۔

عالمی میڈیا کا ادارہ الجزیرہ کے عربی نیوز چینل نے بھی یمن میں آتشزدگی کا ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہیکہ، "یمنی گورنریٹ عدن کے شہر منصورہ کی 90ویں اسٹریٹ پر واقع گیس گودام میں دھماکہ ہوا۔"

Full View

مذکورہ بالا تحقیقات اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوتا ہے کہ 2024 کے یمن میں ہونے والے دھماکے کے آتشزدگی کے ویڈیو کو نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر پاکستانی فوج کے فضائی حملے کے جھوٹے دعوے کے ساتھ وائرل کرکے عوام میں فرضی خبریں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

Claim :  پاکستانی میزائل حملے میں نئی دہلی کا ایئرپورٹ تباہ ہوگیا
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News