Fact Check: آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اکشتالو کو اپنے سر سے نکالنے کا ویڈیو گمراہ کن ہے

’’ ایسا لگتا ہے کہ اے پی کے سی ایم کو خدائی لباس اور اکشتالو سے الرجی ہے۔‘‘

Update: 2023-09-23 12:37 GMT

سریوری سالکتلا برہموتسوام تہوار18 ستمبر 2023 کو تروملا مندر میں شروع ہوچکا ہے جب کہ یہ 26 ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آندھرا حکومت کی جانب سے لارڈ وینکٹیشور کو پٹو وسترام (ریشم کے کپڑے) پیش کیے جو برہموتسوم کے دوران منائی جانے والی روایات کے حصے کے طور پر پیش کی گئی۔ اس رسم کے ایک حصے کے طور پر، ٹی ٹی ڈی کے پجاریوں نے وزیراعلیٰ کو مقدس اکشتا سے نوازا اور انہیں پرساد پیش کیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کا اپنے بالوں کو سختی سے جھٹکنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ انہیں اکشتالو (مقدس چاول) سے الرجی ہے اس لیے وہ انہیں اپنے بالوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو تلگو زبان میں اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ: ’’ దేవుడి వస్త్రం అక్షింతలు పడవు అనుకుంటా మన ముఖ్యమంత్రికి ‘‘۔جب اسے ترجمہ کیا گیا تو یہ کچھ اس طرح تھا: ’’ ایسا لگتا ہے کہ اے پی کے سی ایم کو خدائی لباس اور اکشتالو سے الرجی ہے۔‘‘

Full View
Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ اپنے بالوں سے چاول کے دانے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، اور اس کے لیے وہ اپنے بالوں میں ہاتھوں سے کنگھا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جب ہم نے TTD برہموستاوام پر مزید ویڈیوز تلاش کیں، تو ہمیں کچھ طویل ویڈیوز ملی جن میں اے پی کے وزیراعلیٰ کو سر کے گرد لپٹا ہوا کپڑا ہٹانے کے بعد اپنے بالوں کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اے پی حکومت کی جانب سے لارڈ وینکٹیشور کو پیش کرنے کے لیے کپڑے لے کر جب وہ جا رہے تھے تو انہوں نے کپڑا لپیٹا تھا۔ یہ ایک رسم کا حصہ ہے جہاں وزیراعلیٰ بھگوان کو ’پتو وسترام‘(ریشم کے کپڑے) پیش کرتے ہیں، جب کہ ان کا سر مکمل طور پر ریشم کے کپڑے میں لپٹا ہوا ہے۔

اس رسم کے مکمل ہونے کے بعد، ٹی ٹی ڈی سے تعلق رکھنے والے پجاری وزیر اعلیٰ کو آشیرواد دیتے ہیں کیونکہ وہ ریاست کے سربراہ ہیں۔ ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ رسم شروع ہونے سے پہلے وزیراعلیٰ کے گرد لپٹا ہوا کپڑا اتار دیا گیا۔ اس کے بعد، انہوں نے اپنے بالوں کو تیزی سے برش کیا۔

Full View

ساکشی ٹی وی کے ذریعہ 19 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی رسومات کی طویل ویڈیو یہ رہی۔

Full View

جب اس بارے میں مزید تلاش کی گئی تو ہمیں کچھ اور ویڈیوز ملے جن میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے بالوں کو بار بار سختی سے برش کرتے ہیں۔

Full View

ہمیں ایک ویڈیو بھی ملی جس میں مختلف شارٹ میں اے پی کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی اپنے بالوں کو سختی سے برش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Full View

لہذا، اے پی کے وزیر اعلی نے جان بوجھ کر مقدس چاول کو اپنے سر سے دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ وہ صرف اپنے بالوں کو ایڈجسٹ کر رہے تھے۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  Andhra Pradesh Chief Minister trying hard to remove akshatalu showered as a blessing by Tirumala priests
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News