Fact Check: نئے شادی شدہ جوڑے نے ہند-پاک کا حالیہ میچ نہیں دیکھا، ویڈیو پرانا ہے

ہر جگہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ وہ نوبیاہتا جوڑا ہے جو 2 ستمبر 2023 کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آیا تھا۔

Update: 2023-09-10 02:23 GMT

ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ شادی کی تقریب سے براہ راست اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے آئے تھے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کی یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹویٹر)، فیس بک، انسٹاگرام پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر جگہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ وہ نوبیاہتا جوڑا ہے جو 2 ستمبر 2023 کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آیا تھا۔

کشمیر ڈسپیچ نامی اخبار نے فیس بک پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہند-پاک میچ کا جنون، نوبیاہتا جوڑا جو سری لنکا کے پالے کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے آیا تھا‘‘۔

Full View

تصویر کو فیس بک پیج آئیڈیوٹک مائنڈز پر بھی شائع کیا گیا ہے جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’نیا شادی شدہ جوڑا گزشتہ روز پاک ہندوستان کرکٹ میچ دیکھنے آیا، تاہم بدقسمتی سے بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔‘‘

فیکٹ چیک:

میچ دیکھنے آئے نئے شادی شدہ جوڑے کی وائرل تصاویر کچھ دنوں پہلے یوٹیوب کی ایک ویڈیو سے لی گئی ہیں۔ نئے شادی شدہ جوڑے کی یہ تصویر 31 اگست 2023 کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوئے میچ کی ہیں نہ کہ 2 ستمبر 2023 کو ہوئے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کی ہیں، جیسا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ان تصاویر پر جب گوگل ریورس امیج سرچ کا عمل کیا گیا تو یوٹیوب پر پبلش کی گئی ایک ویڈیو دستیاب ہوئی۔ اس ویڈیو کے مطابق، اسی مناسبت سے یہ ویڈیو 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے ایک روز قبل شائع کی گئی تھی۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، ’’نوبیاہتا جوڑا ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا ہے۔‘‘

پاکستانی اخبار MinuteMirror.com.Pk نے بھی یکم ستمبر کو اسٹوری شائع کی ہے جس میں اس نے رپورٹ کیا ہے کہ نیا شادی شدہ جوڑا، پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کا فین ہے، جو ملتان کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے یہ جوڑا پہنچا تھا۔

اگرچہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ میچ کن ممالک کے درمیان کھیلا گیا تاہم واضح ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت کی سابقہ تاریخ 31 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔

’’کرکٹ اِن بلڈ‘‘ نامی ایک یوٹیوب چینل نے 31 اگست کو اس نوبیاہتا جوڑے کا ویڈیو پبلش کیا تھا۔

Full View

تھرل پاکستان نامی یوٹیوب چینل نے یکم ستمبر کو نوبیاہتا جوڑے کی 1.19 منٹ کی ویڈیو شائع کی ہے۔ اس ویڈیو کے پس منظر کی آواز بتاتی ہے کہ وہ ملتان میں پاکستان نیپال کا میچ دیکھنے آئے ہیں۔

Full View

اس لیے، نوبیاہتا جوڑے کا ہند-پاک میچ دیکھنے کا دعویٰ گمراہ کن ثابت ہوتا ہے۔

Claim :  A cricket-loving newlywed couple rushed to watch the India-Pakistan match straight from the wedding ceremony
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News