ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے نہیں کیا ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے نہیں کیا ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Update: 2023-06-27 11:23 GMT

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی جانب سے کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے دعوے کے ساتھ ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

یہ وائرل پوسٹ لندن میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہندوستان کو ملی ہار کے بعد گزشتہ ہفتہ کافی وائرل ہوا ہے۔

اس وائرل بیان کے مطابق: ’ "ہر چیز کو کسی نہ کسی مرحلے پر رک جانا ہے اور میرے لیے ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر، یہ اب ہے… میں جانتا ہوں کہ ایسا کرنا صحیح کام نہیں ہے۔ میرے دل میں بالکل واضح ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمان نہیں ہو سکتا... آپ لوگوں نے اس سفر کو بہت یادگار اور خوبصورت بنایا ہے۔


فیکٹ چیک:

سب سے پہلے، اس طرح کا کوئی بھی آفیشل بیان روہت شرما کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اگر ریٹائرمنٹ کو لے کر اس طرح کا کوئی بیان جاری کیا جاتا تو وہ میڈیا میں ضرور پیش کیا جاتا ہے۔ ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاع نہ ہی کسی اخبار میں شائع ہوا ہے اور نہ ہی آن لائن اس طرح کی کوئی معلومات ہے۔ روہت شرما کے کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی ریٹائرمنٹ کے تعلق سے کوئی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

اس وائرل بیان کو تحقیق کے لیے ریورس امیج کی مدد لی گئی تو سابق کپتان وراٹ کوہلی کا جنوری 2022 کا بیان سامنے آیا۔ وراٹ کوہلی نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب انہوں نے ٹسٹ کپتان کے طور پر سبکدوشی اختیار کی تھی۔ یہی بیان کوہلی نے 15 جنوری 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

یہاں، کوہلی نے اپنے سفر کے بارے میں بات کی، موقع دینے کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سابق کوچ روی شاستری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اب، اسی نوٹ کا استعمال روہت شرما کے بارے میں غلط بیانیوں کو شیئر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ، یہ واضح ہوتا ہے کہ کسی اور کرکٹ کھلاڑی کی جانب سے شیئر کیا گیا پرانا نوٹ غلط طریقے سے شیئر کیا جارہا ہے کہ روہت شرما نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

Claim :  Rohit Sharma has announced his retirement from test cricket
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News