فیکٹ چیک: بھارتی فوج کے افسر کے خلاف مبینہ عصمت دری سے متعلق اسرائیل نے وزارت خارجہ ہند کو کوئی 'نوٹ وربیل' نہیں بھیجا

سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ میں کہا جارہا ہیکہ بھارتی کرنل نے مبینہ طور پر اسرائیلی خاتون سپاہی کی عصمت دری کی جس پر اسرائیلی سفارت خانے نے شدید احتجاج درج کرایا

Update: 2025-05-06 19:05 GMT

حالیہ دنوں میں دہلی سے تل ابیب جانے والی ایئرانڈیا کی پرواز کو اسرائیلی شہر میں بن گوریون ہوائی اڈا کے قریب میزائل حملے کے بعد ابوظہبی کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایئر انڈیا کی پرواز AI139 تل ابیب میں لینڈ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ پہلے یہ میزائل حملہ کیا گیا۔

ایئر انڈیا کے مطابق پرواز کو ابو ظہبی میں لینڈ کیا گیا اور پھر اسے پرواز دہلی واپس روانہ ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی ائیرلائینس نے دہلی اور تل ابیب کے درمیان 6 مئی تک اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس بیچ، اسرائیل سے جڑی ایک خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شئیر کئے جارہے دعویٰ میں بتایا گیا ہیکہ بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کردہ 'نوٹ وربیل' کی ڈجیٹل کاپی شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ 'اسرائیلی فوج کی خاتون سپاہی نے انڈِن آرمی کے سینئر اہلکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس نوٹ میں مبینہ طور پر یہ بھی بتایا گیا ہیکہ یہ واقعہ جموں و کشمیر میں ایک مشترکہ فوجی مشق کے دوران پیش آیا ہے اور بھارتی فوج کے کرنل کمل دیپ سنگھ، کمانڈنگ آفیسر 6 پیرا (اسپیشل فورسز) نے مبینہ طور پر اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کی سارجنٹ زپی کوہن کی عصمت ریزی کی۔

انگریزی میں دعوے کا متن:

The Israeli Embassy has issued a formal diplomatic protest to the Indian Ministry of External Affairs, accusing Colonel Kamaldeep Singh of the Indian Army, CO 6 PARA (SF), of sexually assaulting IDF Sergeant Zippy Cohen during a joint military exercise in Jammu & Kashmir.

ترجمہ: "اسرائیلی سفارت خانے نے بھارتی وزارت خارجہ کو باضابطہ سفارتی احتجاج درج کرایا ہے، جس [نوٹ وربیل] میں بھارتی فوج کے کرنل کمل دیپ سنگھ، کمانڈنگ آفیسر 6 پیرا (اسپیشل فورسز)، پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں ایک مشترکہ فوجی مشق کے دوران اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کی سارجنٹ زپی کوہن کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔




فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ وائرل پوسٹ میں اسرائیلی سپاہی کی عصمت دری کے الزام سے متعلق کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔

وائرل پوسٹ میں شئیر کئے گئے اسرائیلی سفارت کار کے مبینہ مکتوب میں ایک فاش غلطی سے واضح ہوجاتا ہیکہ یہ ایک فرضی نوٹ ہے۔ یہ مکتوب 28 اپریل 2025 کو لکھا گیا ہے اور اس میں ناوور جیلون کی دستخط شامل کی گئی ہے۔ جبکہ موجودہ اسرائیلی سفارت کار برائے ہند کا نام رووین آزر ہے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرح بھارت بھی دہشت گردی کی کمر توڑ دیگا۔

اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں ٹائمس آف انڈیا کا 5 مئی کا ایک مضمون ملا جس میں بتایا گیا کہ دہلی میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کے حکام نے انڈین آرمی کے سینئر اہلکار کی جانب سے اسرائیلی خاتون سپاہی کی مبینہ عصمت ریزی سے متعلق خبر وزارت خارجہ ہند کو 'نوٹ وربیل' جاری کرنے کی خبر کی تردید کی۔


ہم نے اپنی تحقیق جاری رکھی تو ہمیں 'اسرائیل ان انڈیا' نامی اسرائیلی سفارت خانے کا آفیشئیل ٹوئیٹ ملا جس میں بتایا گیا ہیکہ وائرل پوسٹ جعلی ہے اور یہ بھی کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا رشتہ اتنا مضبوط ہیکہ نفرت کرنے والے عناصر اسے نقصان پہنچانے کیلئے فرضی خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔

اسرائیلی سفارت خانے نے انڈین آرمی کے سینئر افسر کے ہاتھوں اسرائیلی خاتون سپاہی کی عصمت دری کے الزام سے متعلق وائرل پوسٹ کو فرضی قرار دیا ہے اور یہ بھی واضح کردیا ہیکہ سفارت خانے نے ایسا کوئی سفارتی احتجاج درج نہیں کرایا ہے۔

Claim :  بھارتی فوج کے کرنل کی جانب سے اسرائیلی خاتون سپاہی زپی کوہین کی مبینہ عصت دری پر اسرائیلی سفارت خانے نے نوٹ وربیل دیکر احتجاج درج کرایا
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News