Fact Check: سلکیارا سرنگ سے بہ حفاظت باہر نکالے گئے مزدوروں کی وائرل تصویردراصل مصنوعی ذہانت سے تیارکی گئی ہے

اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ سے بچائے گئے مزدوروں کو دکھانے کا دعویٰ کرنے والی وائرل تصویر دراصل مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے

Update: 2023-12-08 17:00 GMT


4.5 کلومیٹر طویل سلکیارا سرنگ اتراکھنڈ کے چاردھام پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد یاتریوں کیلئے ہر موسم میں چار ہندو مندروں کے درمیان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ 12 نومبر 2023 کو زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہوجانے سے 41 مزدور اس کے اندر پھنس گئے تھے۔ بچاو کاری کے کاموں کے دوران سرنگ میں پھنسے مزدوروں کواسٹیل پائپوں کے ذریعے آکسیجن اور کھانا پہنچاکر انہیں زندہ رکھا گیا۔

17 دنوں کی انتھک کوششوں کے بعد امدادی کارکنوں کی ٹیم ان مزدوروں کو بہ حفاظت سرنگ سے باہر نکالنے میں کامیاب رہی۔ مزدروں کو زندہ باہر نکالے جانے کی خبر پر ملک بھر کے تمام طبقوں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔

امدادی کارکنوں کے کارنامے کے بعد اس دعوی کے ساتھ ایک تصویر وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے لگی کہ بچائے گئے مزدوروں نے سرنگ کے باہر بھارت کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر کھنچوائی۔ میڈیا کے کئی بڑے اداروں نے بھی اس تصویر کو اپنے پلیٹ فارمس پر اس تصویر کو شیئر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویر بڑے پیمانے پر گردش کی گئی۔



فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ کیونکہ تصویر میں سرنگ سے باہر نکالے گئے مزدروں کو نہیں دکھایا گیا ہے، اور یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔

جب ہم نے اس کا بغور مشاہدہ کیا تو، ہم اس تصویر میں کچھ متضاد چیزیں پاتے ہیں۔ بھارت کے پرچم کو تھامے ہاتھ میں انگوٹھے کے ساتھ 5 انگلیاں نظر آتی ہیں۔ دوسرا اشارہ تصویر میں دکھائی گئِ انگلیوں بھی کچھ گڑبڑ دکھائی دیتی ہے۔ اسی طرح پیچھے کھڑے افراد کی نظروں میں بھی کچھ خامیاں دیکھِی جاسکتی ہیں۔

اس تصویر کی تکنیکی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے Hive moderation کیا تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر 99 فیصد مصنوعی ذہانت سافٹ وئیر سے بنائی گئی ہے۔


ہم نے اس معاملے میں مزید جانچ کی تو ہمیں پتہ چلا کہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارف @Exclusive Minds نے یہ تصویر شئیر کی تھی۔ اس ایکس یوزر نے سرنگ کے ریسکیو آپریشن سے متعلق اپنے اکاونٹ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ متعدد تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ 

ان مین سے ایک امیج پرموجود ڈسکلیمر میں بتایا گیا ہیکہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔

 News18.com نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پرایک ویڈیو پوسٹ کیا جس کے فوٹیج میں سرنگ سے بہ حفاظت باہر نکالے گئے مزدوروں کواپنی تصویر کھنچواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "جھانسی کے 12 ریاٹ مائینروں نے محظ 27 گھنٹوں میں انتھک کوشش کرتے ہوئے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں بہ حفاظت باہر نکال لیا۔"





لہٰذا وائرل تصویر میں اتراکھنڈ میں سرنگ حادثے سے بچائے گئے مزدوروں کو نہیں دکھایا گیا ہے۔ اس لئے یہ دعویٰ فرضی ہے۔




Claim :  The viral image shows rescued workers who were trapped in the tunnel in Uttarakhand
Claimed By :  Social Media and mainstream media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News