Fact Check: گنیش کی سب سے اونچی مورتی تھائی لینڈ میں ہے، انڈونیشیا میں نہیں

’’بھگوان گنپتی کی دنیا کی سب سے اونچا کھڑی مورتی ۔ یہ ہندوستان میں نہیں ہے۔ یہ ایک کٹر اسلامی ملک انڈونیشیا میں ہے۔ سناتن دھرم کی جڑیں دنیا میں پھیل چکی ہیں۔‘‘

Update: 2023-09-23 16:30 GMT

پورے ملک میں جب کہ بیرون ممالک کی سرزمین پر بھی گنیش چتورتھی کا جشن منایا جارہا ہے، ایسے میں ایک فیس بک پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے۔ اس وائرل پوسٹ کو کنڑ زبان میں کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیاکہ: ’’بھگوان گنپتی کی دنیا کی سب سے اونچا کھڑی مورتی ۔ یہ ہندوستان میں نہیں ہے۔ یہ ایک کٹر اسلامی ملک انڈونیشیا میں ہے۔ سناتن دھرم کی جڑیں دنیا میں پھیل چکی ہیں۔‘‘

Full View

اس سے قبل ایک ایسی ہی پوسٹ ایک ویڈیو کی شکل میں وائرل ہوئی تھی۔ مجسمے کے فضائی نظارے کے ساتھ ایک 44 سیکنڈ کی ویڈیو پبلش کی گئی تھی۔

اس کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سال 2022 میں اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا کہ: ’’128 فٹ کا بلند گنیش کا بُت مسلم ملک انڈونیشیا میں ہے۔‘‘

فیکٹ چیک:

ریورس امیج کا عمل کیا گیا تب انکشاف ہوا ہے کہ یہ بلند بُت انڈونیشیا میں نہیں بلکہ اصل میں تھائی لینڈ میں ہے۔ تھائی لینڈ کے کلانگ کوین ڈسٹرکٹ کے گنیشا انٹرنیشنل پارک میں 128 فٹ کا بُت نصب کیا گیا ہے۔ ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا جس کا منظر وائرل پوسٹ اور ویڈیو میں نظر آنے والی گنیش کی مورتی کی تصویر سے ملتا جلتا ہے۔ اگست 2020 میں شائع ہونے والی اس ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ یہ مورتی تھائی لینڈ میں ہے۔

Full View

ویب سائٹ Shreeganesh.com میں اس مورتی کی تفصیلات بتائی گئی ہے،جس کے مطابق،’’یہ مورتی 40،000 اسکوائر میٹر کے علاقے میں کانسہ سے بنی ہے۔ یہ گنیش کی دنیا کی سب سے اونچی مورتی ہے۔ اس کے چار ہاتھ ہیں، اوپری دائیں ہاتھ میں گٹھل، بائیں ہاتھ میں گنے، نیچے دائیں ہاتھ میں کیلا اور بائیں ہاتھ میں آم ہے۔

گوگل میپ کے اسٹریٹ ویوو کے ذریعے تلاش کیے جانے پر یہ تصدیق ہوتی ہے کہ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی گنیش کی سب سے اونچی مورتی بانگ تلات، کلانگ کوئن ضلع، تھائی لینڈ میں واقع ہے۔ (گوگل میپ)

پارک کی ایک آفیشل ویب سائٹ ہے جہاں گنیش کی مورتی نصب ہے، جس میں مختلف زاویوں سے گنیش کی مورتی کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

لہٰذا، یہ واضح ہے کہ دنیا کی سب سے اونچی گنیش کی مورتی انڈونیشیا میں نہیں بلکہ تھائی لینڈ میں ہے۔

Claim :  The world's tallest standing Ganesha statue is in the Islamic nation of Indonesia.
Claimed By :  Facebook Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News