Fact Check: بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں چندرا بابو نائیڈو نے امیت شاہ کے پاؤں نہیں چھوئے

ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی مبینہ طور پر امیت شاہ کے پاؤں چھونے کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

Update: 2024-02-29 05:45 GMT

آندھرا پردیش میں ریاستی اسمبلی کے 175 ارکان کے انتخاب کے لئے مئی 2024 سے پہلے اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاست میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے ۔ سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور قومی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ نے دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیت شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ ماقبل انتخابات اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں میٹنگیں کی ہیں۔

اس بیچ ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے لگی جس میں وہ امیت شاہ کے پاؤں چھو رہے ہیں۔ تیلگو متن کے ساتھ یہ تصویر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جانے لگی کہ چندرا بابو نائیڈو جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد بنانے کے لئے دہلی گئے تھے، نے امیت شاہ کے پاؤں چھوئے۔ تلگو زبان کا متن مبینہ طور پر way2news کے شارٹ نیوز کا متن لگ رہا تھا۔

وائرل تصویر کا متن - అమిత్ షా కాళ్లు మొక్కిన చంద్రబాబు! బీజేపీతో పొత్తుపై చర్చించేందుకు ఢిల్లీకి వెళ్లిన చంద్రబాబు.. అమిత్ షా కాళ్లు మొక్కడం చర్చనీయాంశంగా మారింది. ఇందుకు సంబంధించిన ఫొటో సోషల్ మీడియాలో వైరల్గా మారింది. ఇదిలా ఉండగా.. బీజేపీకి 4 ఎంపీ స్థానాలు, 22 అసెంబ్లీ స్థానాలు ఇచ్చేందుకు చంద్రబాబు అంగీకరించినట్లు సమాచారం. ఎంపీ అభ్యర్థులుగా విశాఖ నుంచి పురందేశ్వరి, రాజమండ్రి నుంచి బాలయ్య చిన్నల్లుడు భరత్, నరసాపురం నుంచి రఘురామకృష్ణ, విజయవాడ నుంచి సుజనా చౌదరి పోటీ చేసే అవకాశాలు ఉన్నాయి. మరి కాసేపట్లో దీనిపై క్లారిటీ రానుంది

ترجمہ میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ، ''چندرا بابو نے امیت شاہ کے پاؤں چھوئے! چندرا بابو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے امیت شاہ کے پاؤں چھوئے۔ اس سے متعلق تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس بیچ اطلاعات ہیں کہ چندرا بابو نے بی جے پی کو 4 ایم پی نشستیں اور 22 اسمبلی نشستیں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وشاکھا سے پورندیشوری، راجمنڈری سے بالکرشنا کے چھوٹے داماد بھرت، نرسا پورم سے رگھورام کرشنا اور وجئے واڑہ سے سوجنا چودھری کے لوک سبھا امیدواروں کے طور پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ بہت جلد اس بارے میں پارٹی کی طرف سے وضاحتی بیان کی توقع ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو تیلگو میں مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

Full View


Full View


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل تصویر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

وائرل تصویر میں ہم نے ہائپر شارٹ نیوز ایپ way2news کا لوگو پایا جس کے بعد ہم نے اس نیوز ادارے کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو سرچ کیا تو ہمیں اس پر ایک ٹویٹ ملا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ تصویر ان کی خبر میں شامل نہیں کی گئی ہے۔ اس کے کیپشن میں کہا گیا ہے۔ 

This is not a #Way2News story. Some miscreants are spreading misinformation in #SocialMedia, using our logo, and the 'attached post' has gone viral. We confirm that this has not been published by @way2news

گوگل کا ریورس امیج سرچ ٹول استعمال کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ چندرا بابو نائیڈو کی جھکنے کی تصویر یوٹیوب ویڈیو کے thumbnail سے لی گئی تھی جس کا استعمال انہیں یوگا آسن کرتے ہوئے دکھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو 21 جون 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں سابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے 2018 میں یوم یوگا کے موقع پر آسن کرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

Full View

اگرچہ ویڈیو میں ایک ہی پوز نہیں دیکھا جاسکتا ہے ، لیکن ویڈیو کے تھمب نیل میں اسی طرح کی تصویر ہے۔ آپ کی آسانی کیلئے ہم نے یہاں دونوں تصویروں کا موازنہ شامل کیا ہے.


اگرچہ چندرا بابو نائیڈو نے امیت شاہ سے ملاقات کی ہے ، لیکن میٹنگ کے نتائج سے متعلق ابھی کوئی رسمی طور اعلان نہیں کیا گیا۔ وائرل تصویر میں سچائی نہیں دکھائی گئی ہے اور یہ ایک مسخ شدہ تصویر ہے۔

Claim :  Viral image shows Telugu Desam Party chief Chandrababu Naidu touching Amit Shah’s feet
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News