Fact Check: وائرل ویڈیو میں اداکارہ رشمیکا مندانا کو لفٹ میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ ویڈیو ڈیپک فیک ہے

ویڈیو میں اداکارہ رشمیکا مندانا کو لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے اور لفٹ میں موجود شخص کو ہیلو کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Update: 2023-11-08 08:20 GMT

مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشل انٹلیجنس کی ایک قسم ہے ڈیپ فیک، جو قائل کرنے والی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو ہیکس بنا سکتی ہے۔ ڈیپ فیک ویژوولس میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے مشین لرننگ اور اے آئی (آرٹیفشل انٹلیجنس) کا استعمال کرتا ہے جو کئی لوگوں کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔ اے آئی سے تیار کردہ کئی ویڈیوز دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں لیکن یہ ڈیپ فیکس اب زیادہ لوکل ہوتے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی طور پر ڈیپ فیکس بن رہے ہیں۔

ہندوستانی اداکارہ رشمیکا مندانا کو نشانہ بنانے والی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے اور لفٹ میں موجود شخص کو ہیلو کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو کئی انسٹاگرام اکاؤنٹس نے ’یہ رشمیکا ہے؟ کرشمیکا ‘ جیسے تبصروں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

 

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو کو اے آئی ٹکنالوجی کے ذریعے بدلا گیا ہے۔

جب ہم باریکی سے غور کریں تو، ویڈیو کی شروعات میں ہم دیکھ سکتے ہیں جب رشمیکا مندانا کا چہرہ لیے ہوئے ایک لڑکی لفٹ میں داخل ہوتی ہے تو دو الگ الگ چہرے نظر آتے ہیں۔

جب ہم نے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر تلاش کیا تو ہمیں یہ ویڈیو وہاں شیئر کیا ہوا نہیں دکھائی دیا۔

مزید تلاش کرنے پر، ہمیں ابھیشیک کمار، ایک صحافی، کی ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ ملی، جس میں انٹرنیٹ پر جعلی مواد کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے نئے قانونی اور ضابطہ کار اقدامات کی ضرورت کے بارے میں خدشات پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے وائرل ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیاکہ، ’’ہندوستان میں ڈیپ فیک سے نمٹنے کے لیے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کی فوری ضرورت ہے۔ اداکارہ رشمیکا مندانا کی یہ وائرل ویڈیو آپ نے انسٹاگرام پر دیکھی ہوگی۔ لیکن انتظار کریں، یہ زارا پٹیل کی ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔ یہ تھریڈ اصل ویڈیو پر مشتمل ہے۔‘

انہوں نے اصل ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا ’اصل ویڈیو انسٹاگرام پر 415K فالوورز کے ساتھ ایک برطانوی-ہندوستانی لڑکی زارا پٹیل کی ہے۔ اس نے یہ ویڈیو 9 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی۔‘

امیتابھ بچن نے بھی ابھیشیک کی پوسٹ کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ ’ہاں، یہ قانونی کارروائی کے لیے ایک مضبوط کیس ہے۔‘

جب ہم نے زارا پٹیل کے بارے میں تلاش کیا تو ہمیں ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ZaarapatelII ملا۔ اس میں ان کے بائیو میں لکھا گیا ہے کہ وہ فل ٹائم ڈیٹا انجینئر ہے اور ایک برٹش انڈین لڑکی ہیں۔

ہمیں زارا پٹیل کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا اصل ویڈیو بھی ملا جس کے ساتھ کیپشن تھا’ You almost closed the elevator door on me again‘۔

مرکزی وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ، اسکل ڈیولپمنٹ، الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی راجیو چندر شیکھر، نے بھی ابھیشیک کی پوسٹ کو اس وضاحت کے ساتھ دوبارہ ٹویٹ کیا کہ پی ایم نریندر مودی کی حکومت انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تمام ڈیجیٹل شہریوں کی حفاظت اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اپریل، 2023 میں مطلع کردہ آئی ٹی قوانین کے تحت - یہ پلیٹ فارمز کے لیے قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی صارف کی طرف سے کوئی غلط معلومات پوسٹ نہ کی جائے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب کسی صارف یا حکومت کی طرف سے اطلاع دی جائے، غلط معلومات کو 36 گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے، اگر پلیٹ فارم اس کی تعمیل نہیں کرتے ہیں۔ تو قاعدہ 7 لاگو ہوگا اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت متاثرہ شخص پلیٹ فارم کو عدالت میں لے جا سکتا ہے۔ ڈیپ فیک معلومات غلط معلومات کی تازہ ترین اور اس سے بھی زیادہ خطرناک اور نقصان دہ شکل ہیں اور پلیٹ فارمز کو ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اس لیے ہندوستانی اداکارہ رشمیکا مندانا کو لفٹ میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ویڈیو اصلی نہیں ہے۔ ویڈیو کو ڈیجیٹل طور پر ایک انسٹاگرام صارف زارا پٹیل کے ذریعہ شائع کردہ ایک اور ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  Viral video shows Indian actress Rashmika Mandanna
Claimed By :  Instagram Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News