Fact Check: جگہ جگہ گہرے گڑھوں سے بنی سڑک کا ویڈیو آندھرا پردیش کا نہیں

باپٹلہ سے ٹکرانے والے سمندری طوفان میچانگ کے تناظر میں گڈھوں سے بھری سڑک کو دکھانے والا ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ سڑک آندھرا پردیش میں ہے۔

Update: 2023-12-13 09:00 GMT

Andhra Pradesh

آندھرا پردیش میں سمندری طوفان میچانگ سے مچی تباہی کے بعد ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے مرکز سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ سمندری طوفان میچانگ کو قومی آفت قرار دے۔ انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھ کر کہا کہ طوفان کے سبب ریاست میں تقریبا 22 لاکھ ایکڑ اراضِی پر محیط 10 ہزار کروڑ روپئے کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مابعد طوفان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا اور متاثرین کو مناسب راحت فراہم کرنے میں مبینہ ناکامی کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔

اس بیچ ، گڑھوں سے بھری سڑک سے دشواری کے ساتھ گزرتی گاڑیوں کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جگن موہن ریڈی کے دور حکومت میں آندھرا پردیش کی سڑکوں کا خستہ حال ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے : హే ప్రభూ హరిరామ్ కృష్ణనాధం జగన్మోహన్ రెడ్డి క్యాహువా #ApRoads #PotatoCm #AndhraPradesh

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں آندھرا پردیش کی خستہ حال سڑکوں کو نہیں دکھایا گیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیق کرنے کیلئے ہم نے ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریمس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ضمن میں پوسٹ کردہ کئی ایک پرانے ویڈیوز ملے۔

یہ ویڈیو X (ٹویٹر) پر انڈونیشیا کی زبان میں اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، WASPADA JALAN BERLUBANG BILA MASUK MUSIM HUJAN

جس کا ترجمہ ہے کہ "بارش کے موسم میں گڑھوں والی سڑکوں پر سنبھل کر گاڑیاں چلائیں۔" سڑکوں پر بنے گہرے گڑھے موٹر سائیکل سواروں کے لئے سڑک سے گذرنے میں دشوار گذار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ "برسات کے موسم میں سڑک کے گڑھوں میں پر پانی بھرجائے اور اس سے گڑھا ڈھنپ جائے توگاڑی چلانے والوں کیلئے یہ اور بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے کیونکہ انہیں گڑھوں کی گہرائی کا پتہ نہیں چل پاتا ۔جیسا کہ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے، ایک ڈرائیور کو پتہ نہیں چل پارہا ہیکہ یہ سڑک کتنی خستہ حال اور خطرناک ہے. "

تحقیق کے دوران، ہمیں جولائی 2020 میں فیس بک پوسٹ کردہ ایک ویڈیو ملا جس کا کیپشن ہے، The struggle to drive over20kmph is real #potholes #pothole #mumbai #mumbairoads #maharashtra #roads #rains #TMC #BMC #aamchimumbai #mumbairain


CarsWithPotholes نامی یوٹیوب چینل نے اکتوبر 2020 کو یہ ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ اور اس ویڈیو کا ٹائیل ہے۔ Cars Hitting MASSIVE Potholes (#5)

Full View

اس چینل نے ایسے کئی ویڈیوز پوسٹ کئے ہیں جن میں کاروں اور دیگر گاڑیوں کو گڑھوں والی سڑکوں کو عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ چینل کے bio میں بتایا گیا ہے کہ یہ چینل ہانگ کانگ کا ہے۔

ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کوCinema TV نامی یوٹیوب چینل پر 12 جولائی 2020 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔اس ویڈیو کا ٹائیٹل تھا "ُPotholes on Chinese Roads after heavy rain"۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس ویڈیو میں دکھائی گئی دکانوں کے بل بورڈ چینی زبان میں ہیں۔

Full View

لہٰذا یہ ویڈیو سال 2020 کا ہے اور یہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش، کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  Video shows potholes in Andhra Pradesh during the tenure of Chief Minister Jagan Mohan Reddy
Claimed By :  X (Twitter) Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News