Fact Check: مودی کی سنہری مورتی سورت میں نصب کی گئی ہے نہ کہ سعودی عربیہ میں

ویڈیو میں دکھائی گئی نریندر مودی کی سونے سے بنی مورتی ، گجرات کے شہر سورت کی ایک زیورات کی دکان کی ہے۔

Update: 2023-09-15 16:30 GMT

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی سونے سے بنی مورتی کو نمائش کے لیے پیش کرنے والی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے سعودی عرب میں نصب کیا گیا ہے۔ کئی یوٹیوب چینلز اور فیس بک صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

Full View
Full View

یہ دعویٰ ملیالم زبان میں بھی کافی وائرل ہوا ہے۔

Full View

فیکٹ چیک:

دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں دکھائی گئی نریندر مودی کی سونے سے بنی مورتی ، گجرات کے شہر سورت کی ایک زیورات کی دکان کی ہے۔

جب ہم نے اس ویڈیو سے نکالے گئے کی فریم پر ریورس امیج سرچ کا عمل کیا تو ہمیں اس ویڈیو سے اسکرین شاٹس کا اشتراک کرنے والی متعدد رپورٹس ملی ہیں۔

ہمیں یہی ویڈیو Amarujala.com پر ہندی زبان میں ملا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سونے کے تاجر نے سورت شہر میں وزیراعظم نریندر مودی کی سنہری مورتی بنائی ہے۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ اس مورتی کا وزن 156 گرام ہے اور یہ 18 کیریٹ سونے سے بنائی گئی ہے۔ جوہری نے یہ مجسمہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کی یاد میں بنایا ہے۔

20 جنوری 2023 کو انڈین ایکسپریس میں شائع ایک آرٹیکل کے مطابق، بسنت بوہرہ نامی جیولر،جس کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ 20 سال قبل سورت میں آباد ہوئے تھے، رادھیکا چینز کے مالک ہیں، جو ویلی بیلی برانڈ کا ایک پروڈکٹ ہے۔مجسمہ کی لمبائی 4.5 انچ اور 3 انچ چوڑائی ہے اور اس کا وزن 156 گرام ہے، جو بوہرا کے مطابق، حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے جیتی گئی 156 سیٹوں کے ضمن میں تھا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے 182 میں سے 156 سیٹیں جیتی تھیں۔ جیولری مینوفیکچرنگ یونٹ رادھیکا چینز کے مالک بسنت بوہرا نے کہا کہ اس کے مطابق وزیر اعظم کے سونے کے مجسمے کا وزن 156 گرام رکھا گیا تھا۔

یہ مجمسہ/مورتی عوام میں فوری طور پر مقبول ہوا اور بہت سے لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی دکھائی تاہم، جوہری نے اپنی تخلیق فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس لیے نریندر مودی کا سنہری مجسمہ دکھائے جانے والا ویڈیو سورت، گجرات کا ہے۔ یہ سعودی عرب سے نہیں ہے۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  A video showing the golden bust of Indian Prime Minister Narendra Modi on a revolving stand is installed in Saudi Arabia
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News