Fact Check: خاتون کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کے بعد گولی مار کر قتل کرنے کی وائرل ویڈیو کا جانیے سچ

اس ویڈیو میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ متوفی خاتون پہلے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اسے بعدازاں گولی ماردی جاتی ہے۔

Update: 2023-05-24 12:23 GMT

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں چند افراد کی جانب سے کار سوار ایک خاتون کو روک کر، پھر اسے گاڑی سے نکال کر فائرنگ کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کیرالا میں آر ایس ایس کی حمایت کرنے والی خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو بیچ سڑک میں بھرے مجمع کے درمیان بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ متوفی خاتون پہلے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اسے بعدازاں گولی ماردی جاتی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ کہ ’’کیرالا میں آر ایس ایس خاتون ورکر Ms کی جانب سے قتل، زیادتی، بہت زیادتی ہے، اسے چیک کریں۔‘‘

https://www.facebook.com/100054640448478/videos/259600609971263

https://www.facebook.com/naresh.shenoy1/videos/3279049895667941

https://www.facebook.com/naresh.shenoy1/posts/3279049895667941/

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو میں آر ایس ایس خاتون لیڈر کو قتل کرنے کا کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔ دراصل، یہ ویڈیو دراصل سال 2017 کا ایک اسٹریٹ پلے (سڑک پر پیش کیا گیا ایک ڈرامہ) ہے جو جرنلسٹ گوری شنکر کی موت پر مبنی ہے۔

یہ ویڈیو سال 2017 میں اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، اس وقت شائع شدہ مختلف آرٹیکلس میں اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔ ایشیانیٹ نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جس نے وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، اس کلپ میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے ملاپورم کے کالیکاو میں ایک اسٹریٹ پلے دکھایا گیا ہے۔ یہ اسٹریٹ پلے بنگلورو کی خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مبنی ہے، جنہیں ان کے گھر کے باہر ستمبر 2017 میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

سی پی آئی (ایم) سائبر کمیون نے ستمبر 2017 میں وائرل ویڈیو کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ملیالم میں کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا۔


Full View


News18.com نے بھی DYFI کی جانب سے ستمبر 2017 میں پیش کیے گئے اس اسٹریٹ پلے کے ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے۔

بہرحال، وائرل ویڈیو کا یہ کلپ سال 2017 میں ملاپورم میں پیش کیے گئے اسٹریٹ پلے کا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  RSS lady worker killed in Kerala
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News