Fact Check: ڈیٹنگ سے متعلق CBSE کی کتاب سے لئے گئے اقتباس کا دعویٰ کرنے والی فرضی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک صفحے پر مشتمل تصویر اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے اپنی نویں کلاس کی value ایجوکیشن کی ٹکسٹ بک میں تعلقات سے متعلق ابواب متعارف کرائے ہیں، جن میں ڈیٹنگ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے

Update: 2024-02-29 05:30 GMT

ڈیٹنگ اور جنسی تعلقات بھارت میں اس قدر ممنوع ہیں کہ لوگ مخالف جنس کے شخص کے ساتھ اپنی شناسائی کے بارے میں معلومات شیئر کرنے سے ہچکچاتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرنے سے بھی گھبراتے ہیں۔ریلیشن شپ کے بارے میں کسی بھی تجاویز اورہدایات کے لئے، نوجوان صرف اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کرتے ہیں یا پھر انٹرنیٹ پر اپنے سوالوں کے جوابات ڈھونڈتے ہیں.

اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ایک صفحے پر مشتمل تصویر اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے اپنی نویں کلاس کی value ایجوکیشن کی ٹکسٹ بک میں تعلقات سے متعلق ابواب متعارف کرائے ہیں، جن میں ڈیٹنگ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحت مند تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے کیا کرنا چاہیے۔

X پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' 9th class textbooks nowadays ' [آج کل نویں جماعت کی نصابی کتابیں]



دوسری طرف، ہم نے پایا کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسی تصویر کو ایک مثبت تبصرے کے ساتھ شیئر کررہے ہیں: "ہمیں اس موضوع کو حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ دیکھنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ موضوع اس طرح سکھایا جائے جو ثقافتی تنوع کا احترام کرتا ہو اوراس میں تمام نقطہ نظر کو شامل کیا گیا ہو."


فیکٹ چیک:

مختلف ذرائع ابلاغ پر اس پوسٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے وائرل پوسٹ کے بارے میں ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں نویں کلاس کی نصابی کتاب میں ڈیٹنگ اور تعلقات کے بارے میں کہا گیا ہے۔ CBSE نے اپنے آفیشل X (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لکھا ہیکہ وہ کتابیں شائع نہیں کرتا ہے۔

بورڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ، "میڈیا کا ایک طبقہ غلطی سے ایک کتاب کو سی بی ایس ای کی اشاعت قرار دے رہا ہے جس میں ڈیٹنگ اور تعلقات پر قابل اعتراض مواد ہے۔ یہ دعویِ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔"

جب ہم نے مطلوبہ الفاظ "Dating & Relationships" کا استعمال کرتے ہوئے سرچ کیا تو ہمیں @nhgps_in کا ایک ٹویٹ ملا جس میں انٹرنیٹ صارفین نے جی رام بکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا ایک اعتراف نامہ پوسٹ کیا۔

پھر ہم نے جی رام بکس (پی) لمیٹڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تلاش کئے جس میں ہمیں ایک وضاحت ملی: "ہم سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ اور تعلقات پر ہمارے باب کے مثبت ردعمل کے لئے شکر گزار ہیں. ہم طلباء کی مثبت ذہنی صحت کے فروغ کے لئے مزید انقلابی تعلیمی مواد تیار کرنے کا جاری رکھیں گے۔"

ٹائمز آف انڈیا کے ایک مضمون کے مطابق، مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر گردش کرنے والی وائرل تصویر جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ سی بی ایس ای کی نصابی کتاب کا ایک اقتباس ہے۔ اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے واضح کیا کہ وہ کتابیں شائع نہیں کرتا ہے۔

نتیجہ:

مذکورہ بالا شواہد اور مختلف میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر، یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل تصویر ڈیٹنگ اور تعلقات پر سی بی ایس ای کی نصابی کتاب سے نہیں ہے۔ اور اسے غلط مقاصد کے تحت سی بی ایس ای سے منسوب کیا جا رہا ہے۔


Claim :  CBSE introduced chapters on relationship in its Class 9 curriculum
Claimed By :  Twitter users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News