فیکٹ چیک: ویراٹ کوہلی کی اپنے مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارکبادی کی کیا ہے حقیقیت؟

ماہ رمضان کی آمد پر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ویراٹ کوہلی کی جانب سے مداحوں کو مبینہ مبارکبادی کے دعوے کے ساتھ ان کا پرانی اشتہاری ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے۔

Update: 2025-03-06 18:01 GMT

چئمپئنس ٹروفی کے میچوں کے دوراں ماہ رمضان المبارک کی آمد ہوئی اور اس مبارک مہینے میں آسٹریلیا کے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے ٹیم انڈیا بنام آسٹریلیا کے حالیہ میچ کے دوران کرکٹر محمد شمیع کے مشروب پینے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے میچ کیلئے روزہ ترک کرنے پر شمیع کو 'مجرم' قراردیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں مولانا رضوی نے کہا کہ "اسلام میں روزہ فرض ہے۔ اگر کوئی جان بوجھ کر روزہ چھوڑ دے تو وہ گنہگار ہے۔ کرکٹر محمد شامی نے بھی روزہ نہیں رکھا۔ انہوں نے ایک گناہ کیا ہے. وہ مجرم ہے۔''

ان کے اس بیان پر مذہبی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ مولانا خالد رشید نے شمیع کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ میچ کے سلسلے میں سفر کررہے ہیں، اسلئے انہیں فی الحال روزہ نہ رکھنے کی رخصت حاصل ہے۔

اس دوران کئی سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر ویراٹ کوہلی کا عیدالفطر منانے کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ماہ صیام سے قبل تمام مسلمانوں کو اس مبارک مہینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اور پوسٹ کے کیپشن کی تحریر ہے "ویراٹ کوہلی سچ مچ کا کنگ ہے۔"

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں دیکھیں۔،

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں ملاحظہ کریں،


فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کےدوران پایا کہ وائرل پوسٹ میں ویراٹ کوہلی سے متعلق کیا گیا دعویٰ فرضی پایا۔ کیوں کہ کرکٹر نے ایسی کوئی مبارکباد پیش نہیں کی ہے۔

اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے ان ویڈ ٹول کی مدد سے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور پھر انہیں ایک ایک کرکے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں 'زی نیوز' کا مضمون ملا ۔ اس مضمون میں بتایا گیا ہیکہ " ویراٹ کوہلی نے ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے ملک بھر میں اپنے تمام مداحوں کو عید الفطر کے موقع پر"عید مبارک" کہا ہے۔"


ہم نے ویراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا ہینڈلس چیک کئے لیکن ہمیں وہاں ماہ رمضان کی مبارکبادی سے متعلق کوئی بھی مسیج نہیں ملا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہیکہ، "ٹیم انڈیا کے کپتان مانیا ور ٹیکسٹائیل کمپنی کے برانڈ امبیسیڈر ہیں جو روایتی ملبوسات بناتی ہے۔" یہ ویڈیو دراصل مانیا ور کا اشتہار ہے جس میں ویراٹ کوہلی کو 'اتحاد' کا پیغام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس جانکاری کی مدد سے ہم نے گوگل سرچ کیا تو ہمیں یوٹیوب پر 10 مارچ 2017 کو 'مانیاور' کے چینل پر اس کا حقیقی ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو میں ٹیم انڈیا کے کرکٹر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ "ہولی کے دوران پھینکا جانے والا گلال ہر دل کو رنگ دیتا ہے، چاہے وہ مہیش ہو یا مائیکل۔ بچپن میں خان چاچی کی عید کی سویّاں فیروز سے زیادہ ہم نے کھائی ہیں۔ دیوالی کے دوران دئے ہر چیز کو روشن کر دیتے ہیں۔ نہ صرف عیسائی بلکہ ہر کوئی کرسمس کی گھنٹیوں کی آواز سن سکتا ہے۔ گروپورب پر لنگر کا کھانا ہر کسی کا پیٹ بھر دیتا ہے۔ بھارت میں، ہر تہوار ہر ایک کا ہے۔"

یہ اشتہاری ویڈیو ملک میں مختلف تہواروں کی خوبصورتی بیان کرتا ہے۔ اس میں ہمیں صرف عید الفطر کا ذکر نہیں ملتا،۔

Full View

اسکے علاوہ اوریجنل ویڈیو میں ویراٹ کوہلی نے وائس اوور دیا ہے جبکہ وائرل ویڈیو میں مشہور نظم 'نور رمضان' شامل کی گئی ہے

تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر یہ واضح ہوگیا کہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے اپنے مداحوں کو ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ایسی کوئی مبارکبادی نہیں دی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ویراٹ کے 2017 کے اشتہاری ویڈیو کی کلپ شامل کرتے ہوئے اسے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر فرضی دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔

Claim :  ویراٹ کوہلی نے اپنے مداحوں کو ماہ رمضان کریم کی مبارکبادی دی ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News