فیکٹ چیک: اسد اویسی نے ’اودئے پور فائلز‘ پر ردعمل نہیں دیا، پرانی تقریر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کی پرانی انتخابی تقریر کو من گھڑت دعوے کے ساتھ متنازعہ فلم ’اودئے پور فائلز‘ سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے

Update: 2025-07-18 04:40 GMT

سپریم کورٹ نے 'اودئے پور فائلز" فلم کی ریلیز سے متعلق سماعت مؤخر کر دی ہے کیوں کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے سامنے زیر التواء نظرثانی کی درخواست کی کارروائی کے نتائج کا انتظار ہے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ فلم کی ریلیز کے خلاف ملزم محمد جاوید کے اعتراض کو بھی سنے اور اس معاملہ پر "فوری طور پر" کوئِ فیصلہ سنائے۔

یاد رہے کہ متنازعہ فلم اودئے پور کے درزی کنہیا لال کے قتل پر مبنی ہے۔ محمد ریاض اور محمد غوث پر الزام ہیکہ انہوں نے کنہیا کا جون 2022 میں قتل کیا تھا۔ اس واردات کے بعد، ملزمین نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیغمبراسلام محمد صلی اللہ علیہ وصلعم کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے والی بی جے پی لیڈر نوپور شرما کی تائید میں کنہیا نے مبینہ طور پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کیا تھا۔

اس تناظر میں سوشل میڈیا پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ مجلسی قائد نے 'اودئے پور فائلز' فلم پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔


Full View


Full View

فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ اسد اویسی کے پرانے الیکشن ریلی ویڈیو کی تقریر کو کاٹ پر بغیر سیاق و سباق کے 'اودئے پور فلم' کی ریلیز سے جوڑ کر فرضی دعویٰ کیا جارہا ہے۔

سب سے پہلے ہم نے موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں حالیہ دنوں میں ام آئی ایم لیڈر اسد اویسی کی جانب سے میڈیا میں متنازعہ فلم کی ریلیز سے متعلق کوئی بیان نہیں ملا، تاہم، "اے بی پی نیوز" دہلی کے ہائِ کورٹ کی جانب سے فلم کی ریلیز پر روک پر مجلسی پارٹی کے ردعمل کو رپورٹ کیا ہے۔


"ایم آئی ایم پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے فلم کی ریلیز پر روک لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور عدالت کا اس پابندی کے لئے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ مجلس کی راجستھان اکائی کے صوبائی صدر، جمیل احمد خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ عدالت اس معاملے میں ضرور انصاف کرے گی۔ جمیل احمد خان نے وشو ہندو پریشد کی جانب سے ہندوؤں سے اس فلم کو ضرور دیکھنے کی اپیل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وشو ہندو پریشد کا کام نفرت پھیلانا اور بی جے پی کے لئے سیاسی زمین ہموار کرنا ہے۔"

پھر ہم نے وائرل کلپ کو کراپ کرکے اس کے کلیدی فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں 'ایم ایم ایس وائرل 087' نامی فیس بک اکاونٹ پر 6 ہفتے پرانا ایک ویڈیو ملا جس میں اسد اویسی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، " اے فلم سازو، کب تک مسلمانوں کا تھوک چاٹتے رہو گے، بتاؤ، ملک میں بے روزگاری پر فلمیں کیوں نہیں بناتے؟"

Full View

فیس بک ریل میں دی گئی اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں 26 مئی 2024 کا 'انڈیا ٹوڈے' کا نیوز آرٹیکل ملا جس میں بتایا گیا ہیکہ اسد اویسی نے بہار کے پاٹلی پترا لوک سبھا حلقہ میں پارٹی امیدوار کی تائید میں منعقده انتخابی ریلی میں 'کشمیر فائلز' اور 'کیرلہ اسٹوری' جیسی فلمیں بنانے والے فلمکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں ہٹلر کے پروپگنڈہ جیسا ہے۔ ہٹلر نے "یہودیوں کو بدنام کیا، ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے، ان کے مذہبی و ثقافتی طور طریقوں سے متعلق نفرت پھیلائی، اور آخرکار لاکھوں کو گیس چیمبرز میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔"


'کلیاریان انڈیا' نامی نیوز پورٹل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے فلمکاروں کو ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر فلمیں بنانے کا چیلج دیا۔ اس رپورٹ میں پارٹی کے آفیشئل ٹوئیٹر اکاونٹ پر 27 مئی 2024 کو پٹنہ میں اسد اویسی کی انتخابی تقریر کی ٹوئیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید تحقیق کرنے پر ہمیں 'جن ستّہ' کے یوٹیوب چینل پر اسد اویسی کی وائرل تقریر کا ویڈیو ملا جسے 'چندوسہ۔پالی گنج پٹنہ میں گرجے اویسی۔ پی ایم مودی پر بولا حملہ' کے ہندی میں عنوان سے 26 مئی 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اویسی کو 30 منٹ کے بعد سے حالیہ مسلم مخالف فلمیں، 'ہم دو، ہمارے بارہ، 'کشمیر فائلز' اور 'دی کیرلہ اسٹوری' کا تذکرہ کرتے ہوئے فلم سازوں کو ملک کو درپیش بے 'روزگاری' جیسے مسائل پر فلمیں بنانے کیلئے چیلنج کیا ہے۔


مزکورہ بالا تحقیق اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی نے حالیہ دنوں میں ایک اور متنازعہ اور مسلم مخالف 'اودئے پور فائلز' فلم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 2024 میں بہار میں انتخابی ریلی کے موقع پر ایسی ہی پرانی متنازعہ فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر مجلسی قائد کے شدید ردعمل کو 'اودئے پور فائلز' سے جوڑ کو من گھڑت دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔فیکٹ چیک: اسد اویسی نے ’اودئے پور فائلز‘ پر ردعمل نہیں دیا، پرانی تقریر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Claim :  اسد الدین اویسی نے فلم 'اودئے پور فائلز' پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Unknown
Tags:    

Similar News