Fact Check: برقعہ پوش خواتین کو بس میں ہندو خاتون سے جھگڑتے ہوئے دکھایا گیا ویڈیو کا کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے

خواتین اور تمام غیر مسلم جو اسلامی قانون کے مطابق کام نہیں کرتے یا لباس نہیں پہنتے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔

Update: 2023-11-03 01:38 GMT

ایک ہندو خاتون سے برقعہ پوش طالبات سے بھری بس میں بحث کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ طالبات اس ہندو خاتون کو ہراساں کر رہی ہیں اور برقعہ نہ پہننے والی دوسری خواتین کو اس بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہی جس میں وہ سفر کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اس دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ ’’ہندوستان میں شرعی گشت! کیرالہ میں بغیر شرعی نقاب کے بس میں سوار ہونے کی جرات کرنے پر اسلامی خاتون نے ایک ہندو خاتون کو ہراساں کیا۔ مشتعل مسلمانوں نے اس سے برقعہ پہننے کا مطالبہ کیا۔ مسلمان نہیں چاہتے کہ ہندو ان کے شرعی تقاضوں کو مانے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ پر سوار ہوں - اللہ اکبر! ہندوستان اور یورپ میں شرعی گشت تیزی سے رائج ہو رہی ہے۔ خواتین اور تمام غیر مسلم جو اسلامی قانون کے مطابق کام نہیں کرتے یا لباس نہیں پہنتے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔ دریں اثنا، پورے ہندوستان میں مسلمان یہ ڈرامہ کرنے/رونے میں مصروف ہیں کہ وہ ہندوؤں کا شکار ہو رہے ہیں۔

Full View

یہاں پر ایک اور فیس بُک لنک ہے۔

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں دکھائی گئی برقعہ پوش طالبات دراصل پرائیوٹ بس کے خلاف احتجاج اس لیے کررہی ہیں کیونکہ ان کے کالج کے روبرو بس نہیں روکی جارہی ہے۔

اس ویڈیو کے نکالے گئے فریم کو لے کر جب ہم نے تلاش کیا تو ہمیں ٹوئٹر پر 27 اکتوبر 2023 کو پبلش کیا گیا ایک ٹوئٹ ملا جس کے مطابق، کاسرگوڈ کے کمبلا میں واقع خانسا ویمن کالج فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کی طالبات اپنے کالج کے سامنے بس اسٹاپ پر پرائیویٹ بسوں کے نہ رکنے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ پوسٹ میں وضاحت کی جاری ہے کہ نیلی ساڑھی میں ملبوس خاتون جوابی احتجاج کی زد میں آگئی کیونکہ اس نے طالبات کو بس میں تاخیر نہ کرنے کا کہا تھا۔

reporterlive.com پر ملیالم کی ایک رپورٹ کے مطابق، چونکہ بس اسٹاپ پر بسیں نہیں رک رہی تھیں، طالبات نے بس کو روک دیا۔ یہ واقعہ کل شام کمبلا-مولیریا کے ایس ٹی پی روڈ پر بھاسکرا نگر میں پیش آیا۔ کانسا ویمنس کالج کی طالبات نے بس کو روک کر احتجاج کیا، کیونکہ کانسا ویمنس کالج کے سامنے آر ٹی او اسٹاپ کے الاٹ ہونے کے باوجود بس نہیں رک رہی تھی۔ سڑک کی تزئین و آرائش کے کام کے حصے کے طور پر ایک ویٹنگ شیڈ بھی نصب کیا گیا تھا۔ تاہم، بسیں اکثر اسٹاپ پر رکے بغیر چلی جاتی ہیں۔ جس کے بعد طلبہ اور بس اسٹاف میں زبانی تکرار ہوگئی۔

یوٹرن میں شائع ہونے والے ایک فیکٹ چیک کے مطابق جس نے وائرل ویڈیو میں کیے گئے دعوے کی تردید کی، وہیں کمبلا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بھی ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔

لہٰذا، یہ دعویٰ کہ ویڈیو میں برقعہ پوش خواتین برقعہ نہ پہننے والی دوسری خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جس بس میں وہ سفر کر رہی ہیں، اس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ اس لڑائی کا کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔

Claim :  Video shows burqa-clad women harassing a Hindu woman for not wearing a burqa in a bus in Kerala
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News