Fact Check: انڈیا پوسٹ کے آن لائن سوالنامے کے بارے میں جھوٹے دعوے وائرل

"قومی حکومت سبسڈی" انعام کی پیشکش کرنے والے اںڈین پوسٹل سروس آن لائن کوئز کے وائرل دعوے جھوٹے ہیں۔واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن لکی ڈرا لنک بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے کوئز اور متعلقہ انعام کے یہ دعوے من گھڑت ہیں۔

Update: 2024-03-27 17:45 GMT

واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ایک لکی ڈرا لنک بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ اس لنک میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوئز میں حصہ لے کر آپ کو "انڈیا پوسٹ نیشنل گورنمنٹ سبسڈی" جیتنے کا موقع مل سکتا ہے۔

نیچے دی گئی وائرل تصویر میں انڈیا پوسٹ کا ایک ٹیمپلیٹ دکھایا گیا ہے جس میں مندرجہ ذیل متن ہے:

انڈیا پوسٹ قومی حکومت کی سبسڈی۔

مبارک ہو! سوالنامے کے ذریعے، آپ کو 65,402.40 روپے جیتنے کا موقع ملے گا۔

اور ، پھر آپ کو اس طرح کا کوئز دکھایا جاتا ہے:

کیا آپ انڈیا پوسٹ سے واقف ہیں؟ ہاں / نہیں"

جب آپ کسی بھی آپشن پر کلک کرتے ہیں تو یہ اگلے سوال کی طرف بڑھتا ہے۔

کوئز کے اختتام پر 3 شرائط کے ساتھ مبارکباد کا پیغام اسکرین پر ظاہر ہوگا۔ آپ کو اس پروموشن کے بارے میں 5 گروپس یا 20 دوستوں کو بتانا لازمی ہوگا۔ اب آپ اپنا پتہ درج کریں اور مکمل رجسٹریشن کریں اور تحفہ 5 سے 7 دنوں کے اندر آپ کے گھر پہنچادیا جائے گا۔



فیکٹ چیک:

انڈیا پوسٹ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کو چیک کرنے پر ہم نے اس دعوے کو جھوٹا پایا۔

واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوکہ دہی کا لنک ایک سال سے زیادہ عرصے سے گردش میں ہے ، انڈیا پوسٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل نے 28 فروری ، 2024 کو صارفین کو متنبہ کرنے کے لئے ایک بیان پوسٹ کیا تھا کہ یہ دعوی غلط ہے اور ادارے کا جعلی ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

''ہوشیار رہو، محفوظ رہو۔ انڈیا پوسٹ نقد انعامات کے ساتھ اس طرح کے کسی بھی مقابلے کا انعقاد نہیں کر رہا ہے۔ انڈیا پوسٹ نے ایک ٹویٹ میں یہ بھِی لکھا کہ لوگ ان گھوٹالے کے لنکس پر کلک نہ کریں۔

اگر آپ غور سے دیکھیں تو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے یو آر ایل لنکس indiapost.gov.in سے شروع نہیں ہوتے جو انڈیا پوسٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ اس کے علاوہ، تمام سرکاری ویب سائٹس gov.in ، ڈومین کے ساتھ ختم ہوتے ہیں جبکہ وائرل لنک .buzz کے ساتھ ختم ہوتا ہے.

گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ پی آئی بی فیکٹ چیک نے 2 مارچ 2024 کو اس ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ سال کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ '@IndiaPostOffice کے نام پر ایک #FAKE لکی ڈرا سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے اور لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں 6،000 روپے جیتنے کا موقع دئے کی پیشکش کی جارہی ہے۔'

اس کے علاوہ پی آئی بی فیکٹ چیک نے کہا کہ "یہ ایک گھوٹالہ ہے اور اس کا انڈیا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈھینکنال اپ ڈیٹ نامی ویب سائیٹ کے مطابق، '@IndiaPostOffice کے نام پر ایک جعلی لکی ڈرا ایک گھوٹالہ ہے اور اس کا انڈیا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لہٰذا، ہم نے پایا کہ سوشل میڈِیا پر گردش کرنے والا لنک جعلی ہے۔ حکومت ہند نے اس طرح کی کسی بھی قسم کی سبسڈی کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس قسم کے سوالنامے کے بارے میں انڈیا پوسٹ کی طرف سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Claim :  By answering questionnaires, you will have a chance to get Rs 65,402.40 from India Post
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News