Fri Oct 04 2024 05:02:49 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
Fact Check: وائرل ویڈیو میں ریلوے اسٹیشن پر جمع مسافرین کو دکھاکرجھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ مادیگا برادری کے لوگ ایم آر پی ایس میٹنگ میں شرکت کیلئے جمع ہورہے ہیں
جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل کیا گیا ایم آر پی ایس اجلاس میں شرکت کیلئے ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا مجمع نظر آیا۔
Claim :
مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی (ایم آر پی ایس) کے زیر اہتمام وشوروپ مہاسبھا میں شرکت کیلئے ہزاروں لوگ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئےFact :
اس ویڈیو میں درگا پوجا 2023 منانے کیلئے مسافروں کو مغربی بنگال کے کولکاتا شہر کے کلیانی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کے لیڈر منڈا کرشنا مادیگا نے حال ہی میں 11 نومبر 2023 کو "ایس سی ریزرویشن وشوروپ مہاسبھا" کے عنوان سے حیدرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ مرکز ایک کمیٹی تشکیل دیگی جو دلت (ایس سی) برادریوں کو بااختیار بنانے کا لائحہ عمل تیار کریگی۔
اس بیچ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مادیگا برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ہجوم وجئے واڑہ سے حیدرآباد جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر جمع ہورہا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو کولکتہ کے کلیانی ریلوے اسٹیشن پر درگا پوجا 2023 کے دوران لیا گیا تھا۔
اس ویڈیو کی تحقیق کے دوران جب ہم نے وشوروپ مہاسبھا کے کلیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پرسرچ کیا تو ہمیں اجلاس کے منتظمین کی پوسٹ ملے، جن میں یہ وائرل ویڈیو نہیں پایا گیا۔
جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریمز کا استعمال کرتے ہوئے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 25 اکتوبر 2023 کو hyper_aaadi نامی انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے کیپشن میں "POV = آپ کلیانی میں ہیں" اور ساتھ ہی #DurgaPuja تھا۔
ایک یوٹیوب چینل نے 23 اکتوبر 2023 کو اس سلسلے میں ایک طویل ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس کا ٹائیٹل تھا۔
“रेलवे स्टेशन पर लाखों यात्रियों की भीड़ || Kalyani to sealdh local train || kolkata durga puja||”
ایک اور ویڈیو ملا جس میں رواں سال درگا پوجا کے دوران کولکاتا کے کلیانی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کو دکھایا گیا ہے۔
لہٰذا وائرل ویڈیو میں لوگوں کو 11 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں منعقدہ وشوروپ مہاسبھا میں شرکت کے لئے حیدرآباد جاتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو اکتوبر 2023 کا ہے جب لوگوں کی بھیڑ درگا پوجا تہوار منانے کے لئے کولکاتا کے ایک ریلوے اسٹیشن پر جمع دیکھی گئی ۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
Claim : Thousands of people gathered at the railway station to attend Viswarupa Mahasabha organized by Madiga Reservation Porata Samithi (MRPS)
Claimed By : Facebook Users
Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check
Claim Source : Facebook
Fact Check : Misleading
Next Story