فیکٹ چیک: کیا اسٹاربکس انڈیا نے ڈولی چائے والا کو برانڈ امبیسیڈر مقرر کیا؟ جانئے وائرل دعوے کی پوری حقیقت
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹاربکس انڈیا نے سنیل پاٹل المعروف ڈولی چائے والا کو اپنا برانڈ امبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ تاہم جانچ پڑتال میں یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا۔

Claim :
اسٹاربکس انڈیا نے ڈولی چائے والا (سنیل پاٹل) کو اپنا برانڈ امبیسیڈر مقرر کیا ہےFact :
اسٹاربکس انڈیا نے باقاعدہ وضاحت جاری کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے کہ کمپنی نے ڈولی چائے والا یا کسی اور کو اپنا برانڈ امبیسیڈر مقرر کیا ہے
یوں تو ہر روز سوشل میڈیا پر بے ہمہ اقسام کے ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن راجستھان کے روایتی لباس میں ملبوس ایک نوجوان کا لوگوں کو بادام کا دودھ پیش کرنے کا نرالا انداز سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو خوب بھا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے نوجوان کا یوں "جادوئی" انداز میں مہمانوں کو بادام کا دودھ پروسنا اور گھومنے والی سیٹ پر بیٹھ کر ایک جگ سے دوسرے جگ میں دودھ انڈیلنے کے ہنر نے لوگوں کو اس حد تک متاثر کیا ہیکہ اس پر کچھ لوگوں کا کہنا ہیکہ نے کہا ہے کہ وہ یہ کام ناگپور کے مشہور چائے فروش 'ڈولی چائے والا' سے "بہتر" طریقے سے کر رہا ہے۔
اس بیچ، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر [یہاں، یہاں اور یہاں ] ڈولی کی 'سویاگ' والی تصویر کے ساتھ بھارت میں امریکہ کے مشہور کافی ہاوز برانڈ 'اسٹاربکس' کا لوگو شامل کرتے ہوئے [ اسٹاربکس کافی کپ پر سنیل پاٹل کی دستخط کے ساتھ] دعوے کئے جارہے ہیں کہ اسٹاربکس انڈیا نے ہر دلعزیز ڈولی چائے والا کو اپنا برانڈ امبیاسڈر منتخب کیا ہے۔ کیا یہ مستقبل کی مارکیٹنگ اسٹراٹیجی ہے؟
[ "From Chai Stall to Starbucks! ☕🔥 Viral sensation #DollyChaiwala is now the brand ambassador of #StarbucksIndia! A masterstroke in branding, influencer marketing & digital promotions. Is this the future of marketing? ]
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ اسٹاربکس انڈیا نے ڈولی چائے والا کو اپنا برانڈ امبیسیڈر بنانے کی وائرل خبروں کی تردید کی ہے۔
ڈولی چائے والا کا حقیقی نام سنیل پاٹل ہے۔ ناگپور میں "ڈولی کی ٹپری" نام سے چائے کا اسٹال چلانے والے سنیل اپنے چائے پلانے کے منفرد انداز کی وجہ سے راتوں رات پہلے انڈیا میں اور پھر کئی ممالک میں کافی مشہور ہوگئے۔
دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی، مائکروسوفٹ کے سربراہ بل گیٹس کو چائے پیش کرنے کا ان کا ویڈیو کلپ اور سیلفی دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ خود گیٹس نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کیا تھا۔
وائرل دعوے کی جانچ پڑتال کیلئے سب سے پہلے ہمیں 'میڈیئم' پر ڈجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنل کا 10 مئی 2025 کو پوسٹ کیا گیا ایک مضمون ملا جس میں 'اسٹاربکس انڈیا' کی مبینہ مارکیٹنگ اسٹریٹیجی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ مضمون نگار نے 'فینانشئل ایکسپریس' نیوز ویب سائیٹ کے آرٹیکل [ جوکہ اب حذف کردیا گیا ہے] کی بنیاد پر یہ بحث کی کہ کیسے ایک "دس روپئے میں چائے بیچنے والا شخص آج بھارت کا سب سے 'کولیسٹ' برانڈ امبیسیڈر بن گیا۔"
موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں کئی ایک نیوز آرٹیکلس ملے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق، اسٹاربکس انڈیا نے ان وائرل دعوؤں کی تردید کی ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کی معروف شخصیت ڈولی چائے والا کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ جو بات اپریل فول کے میم کے طور پر شروع ہوئی تھی، وہ سوشل میڈیا پر اتنی الجھن کا باعث بنی کہ اسٹاربکس انڈیا کو باقاعدہ وضاحت جاری کرنی پڑی۔
ہندوستان ٹائمس کے مطابق، ڈولی چائے والا اور اسٹاربکس انڈیا کی مبینہ شراکت داری سے متعلق ایک سوشل میڈیا یوزر نے اپریل فولس کے پرینک کے طور پر اسٹاربکس کافی کے کپ پر ڈولی کا حقیقی نام 'سنیل پاٹل' شامل کرتے ہئے اور اسے ڈولی کی تصویر کے ساتھ شئیر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے حقیقی نیوز سمجھ کر وائرل کرکے عوام میں الجھن میں ڈال دیا۔
اس اپریل فولس ڈے کے میم کے مسلسل وائرل ہونے پر اسٹاربکس نے اس دعوے کی پرزور تردید کی اور اسٹاربکس انڈیا کے پارٹنر 'ٹاٹا اسٹاربکس' نے معروف پروفیشنل نیٹ ورک 'لنکڈ ان' پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ کمپنی نے اپنے برانڈ کیلئے کوئی آفیشئل برانڈ امبیسیڈر مقرر نہیں کیا ہے۔
"اسٹاربکس کے برانڈ ایمبیسڈر سے متعلق خبروں کی وضاحت: ہم نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس کا مشاہدہ کیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹاٹا اسٹاربکس نے ایک باضابطہ برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ٹاٹا اسٹاربکس کا بھارت میں کوئی بھی سرکاری برانڈ ایمبیسڈر نہیں ہے۔ بالخصوص ہماری ڈولی چائے والا کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی شراکت داری نہیں ہوئی ہے۔
ایک میم، جو کسی تیسرے فریق نے خود سے بنایا تھا، غالباً اسے غلطی سے ایک باضابطہ اشتہاری مہم کے طور پر سمجھ لیا گیا۔ ٹاٹا اسٹاربکس پوری صداقت کے ساتھ اپنی بات صارفین تک پہچانے کیلئے پُرعزم ہے، اور ہم اپنے صارفین اور کمیونٹیز کے اعتماد کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔"
مذکورہ بالا جانچ پڑتال اور ٹاٹا گروپ لے وضاحتی بیان سے یہ دعوے بے بنیاد ثابت ہوتا ہیکہ سوشل میڈیا انفلوئنسراور معروف چائے فروش سنیل پاٹل عرف ڈولی چائے والا کو اسٹاربکس انڈیا نے اپنا برانڈ امبیسیڈر مقرر نہیں کیا ہے۔ یکم اپریل کو مذاق کے طور پر شئیر کی گئی ایک میم سوشل میڈیا میں کنفیوژن کا باعث بنی اور پھر اسٹاربکس انڈیا کی جانب سے وضاحت جاری کئے جانے بعد واضح ہوگیا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

