فیکٹ چیک: سرلہ ایوی ایشن کی پروٹوٹائیپ ائیرٹیکسی کا ویڈیو اسکی سروسز کے آغاز کے گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ وائرل
بنگلورو کی ائیرواسپیس کمپنی سرلہ ایوی ایشن نے حالیہ دنوں میں اپنی پروٹوٹائیپ ائیرٹیاکسی متعارف کروائی لیکن سوشل میڈیا پر اسکے لانچ ہونے کے دعوے کے ساتھ گمراہ کن خبر وائرل ہورہی ہے۔

Claim :
امرتسر۔چنڈی گڑھ اور دہلی ۔جئے پور کے بیچ ائیر ٹیاکسی کی سروسز شروع ہوچکی ہیںFact :
وائرل ویڈیو میں دکھائی گئی ائیر ٹیاکسی صرف ایک نمونہ ہے۔ کمپنی نے کہا کہ 2028 تک فضائی سفر کا آغاز کیا جائیگا
مرکزی شہری ہوابازی شہروں میں ٹرافیک کے مسائیل حل کرنے کیلئے ائیر ٹیاکسی کے لانچ پر غور کررہی ہے۔ فضائی ٹیاکسی یعنی eVTOL پرواز کے ٹرائیل رن کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں میں موزوں مقامات کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن، وزارت شہری ہوابازی اور ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے حکام نے گجرات اور ایک ریاست کا دورہ کیا ہے۔
اس بیچ، سوشل میڈیا پر ایک ائیر ٹیاکسی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں شامل پنجابی زبان کے وائس اوور میں بتایا گیا ہیکہ بھارت میں فضائی ٹیاکسی آگئی ہے اور لوگ اب اس ٹیاکسی کو بک کرسکتے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کلپ کو شئیر کرتے ہوئَے دعویٰ کررہے ہیں کہ فی الحال ائیر ٹیاکسی سروس امرتسر۔چنڈی گڑھ اور دہلی ۔جئے پور کے بیچ جاری ہے۔
دعویٰ:
Air Taxi between Amritsar, Chandigarh to, Delhi and Jaipur.By modi ji dwara banwai hai viksit bharat ke jhalak
ترجمہ: امرتسر۔چنڈی گڑھ اور دہلی ۔جئے پور کے بیچ ائیر ٹیاکسی کی سروسز جاری۔ بی جے پی سرکار میں ترقی یافتہ بھارت کی جھلک۔
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں دکھائی گئِ ائیر ٹیاکسی ایک پروٹوٹائیپ یعنی نمونہ ہے اور اس ائیر ٹیاکسی کی خدمات کا ابھی آغاز نہیں ہوا ہے۔
یہ تو چونکانے والی خبر ہے، جس طرح سے وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل سرچ کا سہارا لیتے ہوئے موزوں کیورڈس کی مدد سے انٹرنیٹ پر اس خبر کی حقانیت جاننے کی کوشش کی۔ ہمیں بزنس اسٹانڈرڈ کی 17 جنوری 2025 کا نیوز آرٹیکل ملا جس میں بتایا گیا ہیکہ ائیرواسپیس اسٹارٹ اپ سرلہ ایوی ایشن نے بھارت موبی لیٹی گلوبک ایکسپو میں 'شونیہ' یعنی صفر نامی اپنی ائیر ٹیکسی کا پروٹوٹائیپ کی نقاب کشائی کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ائیرواسپیس کمپنی 2028 تک بنگلورو میں الیکٹرک ائیرٹیکسی اڑانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
اکنامک ٹائمس کے مطابق، شونیہ ائیر ٹیاکسی میں پائیلٹ سمیت 7 مسافر سوار ہوسکتے ہیں اور یہ الیکٹرک پرواز 680 کلوگرام کا وزن اٹھاسکتا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ سرلہ ایوی ایشن کا مفت ائیر ایمبولینس سروس لانچ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
مزید سرچ کرنے پر ہمیں ایکس پلیٹ فارم پر زی نیوز کا ویڈیو ملا جس میں اسکی نمائندہ بتاتی ہیں کہ ابھی اس ائیر ٹیکاسی کی ٹیسٹنگ باقی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ ایلکٹرک چارج سے یہ ائیر ٹیاکسی 160 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرسکتی ہے۔
ہمیں سرلہ ایوی ایشن کی ویب سائیٹ پر مزید جانکاری ملی کہ وہ بنگلورو، ممبئی، پونے اور دہلی میں مفت فضائی ایمبولنس لانچ کرنا چاہتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنا روڈ میاپ واضح کردیا ہیکہ وہ 2028 تک بھارت کے تمام بڑے شہروں میں اپنی ائیر ٹیاکسی کی سروسز کا آغاز کردیگی۔
یاد رہے کہ IndiGo کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب انٹرپرائزیس نے کیلی فورنیا کی آرچر کمپنی کو پہلے ہی 200 ائیر ٹیاکسیوں کا آرڈر دے دیا ہے۔
ان میڈیا رپورٹس اور جانچ پڑتال سے واضح ہوگیا ہیکہ سرلہ ایوی ایشن کمپنی نے گذشتہ ہفتے دہلی میں ہونے والے گلوبل ایکسپو میں صرف اپنی پروٹوٹائیپ ائیر ٹیاکسی کو متعارف کروایا نہ کہ امرتسر۔چنڈی گڑھ اور دہلی۔ جئے پور کے بیچ کوئی ائیرٹیاکسی کی خدمات شروع کی ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔