فیکٹ چیک: بجلی کے تار کاٹنے والے نوجوان کا ویڈیو گرل فرینڈ کی ناراضگی کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
بہار کے سرپھرے عاشق کی جانب سے گاوں کی بجلی کاٹنے کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے، یہ ویڈیو اصل میں آسام میں الیکٹریشن کی ٹریننگ سے متعلق ہے

Claim :
بہار میں سرپھرے عاشق نے اپنی محبوبہ کے فون کال نہ اٹھانے پر برہم ہوکر گاوں کی بجلی کاٹ دیFact :
وائرل ویڈیو بہار کا نہیں بلکہ آسام کا ہے اور اس میں الیکٹریشن کی ٹریننگ بتائی گئی ہے
گذشتہ مہینے، بہار کے بھاگلپور شہر کے لوڈی پور تھانہ علاقے میں ایک نوعمر لڑکے کی جانب سے مبینہ طور پر ایک کم عمر لڑکی پر کئی بار چاقو سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ لڑکی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ صبح تقریباً آٹھ بجے کوچنگ سینٹر جا رہی تھی۔ حملے کے بعد متاثرہ کو ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا۔ شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، دونوں ماچی پور کے ایک مقامی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ لڑکا کافی عرصے سے یکطرفہ طور پر لڑکی سے محبت کرتا تھا، لیکن متاثرہ نے ہمیشہ اسے مایوس کیا ہے۔ گمان کیا جارہا ہے کہ لڑنے نے انتقام لینے کیلئے یہ حملہ کیا ہے۔
اس بیچ سوشل میڈیا پر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر برقی تار کاٹنے والے نوجوان کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ بہار کے ایک سرپھرے عاشق نے اپنی معشوقہ کی جانب سے اس کی فون کال نہ اٹھانے پر پورے گاوں کی بجلی سپلائی کے تار کاٹ دئے۔ یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوا کہ کچھ میڈیا کے اداروں نے بھی اسے اپنی خبروں کی زینت بنائی۔
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے جب وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو 'الیکٹریشن' کی ٹریننگ سے متعلق ہے یوٹیوب چینل سے لے کر فرضی دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کئی ایک دعوے ملے جن میں 'آرئین ایج' نامی فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو کو فرضی بتاتے ہوئے کہا گیا ہیکہ " ویڈیو میں دکھائے گئے نوجوان کا نام انور حسین ہے، جو آسام کے ضلع بکسا کے نکاشی گاؤں کا ایک لائن مین ہے۔ اس ویڈیو میں انور کو بجلی کے پرانے تاروں کی جگہ نئے تار لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔"
اس جانکاری کی مدد سے مزید گوگل سرچ کرنے پر ہمیں یوٹیوب کے چینل پر 17 جولائی 2025 کو پوسٹ کیا گیا حقیقی ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کے تفصیل سے یہ واضح ہوتا ہیکہ یہ ویڈیو الیکٹریشن پیشہ اختیار کرنے والوں کے لئے تربیت دینے کی غرض سے بنایا گیا ہے۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
'ٹیکنیکل ورک' نامی یوٹیوب چینل پر ہم بجلی کے کھمبوں پر تاروں کے کام سے متعلق مختلف ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

