فیکٹ چیک:راجستھان کے ویڈیو کو پریاگ راج کے حالیہ تشدد سے جوڑ کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جارہا ہے وائرل
پولیس کی جانب سے زخمی افراد کو لے جانے کے ویڈیو کو غلط طور پر 19 جون 2025 کے پریاگ راج تشدد سے جوڑا جارہا ہے، جبکہ یہ ویڈیو دراصل راجستھان کے سری گنگا نگر میں جبرن وصولی کے معاملے میں کی گئی گرفتاری کا ہے

Claim :
پریاگ راج میں بھیم آرمی کی حمایت میں پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے اچھا سبق سکھایا ہےFact :
یہ ویڈیو راجستھان کے سری گنگا نگر میں گینگسٹر گولڈی براڑ کے نام پر جبرن وصولی کرنے والوں کی گرفتاری کا ہے
گذشتہ ہفتے اتر پردیش کی پولیس نے پریاگ راج میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں بھیم آرمی کے سربراہ اور نگینہ حلقہ کے رکن پارلیمان چندرشیکھر آزاد کے تقریباً 50 حامیوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ 29 جون کا ہے جب پولیس نے کوشامبی کے لونہڑا گاؤں میں عصمت دری کی شکار لڑکی کے گھر والوں سے ملنے جارہے آزاد کو راستے میں ہی روک دیا۔ لیکن جب بھیم آرمی کے لیڈر کے نہ آنے کی خبر پر انکی پارٹی کے حامیوں نے کرچانہ تحصیل کے آئی سوٹہ گاوں کے قریب اور بھڈیواڑہ مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی اور تباہی مچائی۔ یمنا نگر کے پولیس عہدیدار وویک چندرا یادو کے مطابق، حامیوں کی جانب سے سنگباری کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سمیت درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
سنگابری اور آگزنی کے واقعات کے بعد پولیس نے بھیم آرمی کے کرچانہ تحصیل کے صدر ابھئے سنگھ عرف سونو اور نائب صدر پرتیک دیو ورمن سمیت درجنوں حامیوں کو گرفتار کیا۔
اس درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں چند زخمی افراد کو پولیس تھانے سے باہر کی طرف لے جارہی ہے، جس کے بارے میں صارفین کا دعویٰ ہیکہ 19 جون 2025 کو "چندرشیکھر راون کی حمایت میں پریاگ راج میں لاء اینڈ آرڈر درہم برہم کرنے والوں کا ایسا حال کیا گیا ہے۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے کیوںکہ یہ ویڈیو دراصل راجستھان کے سری گنگا نگر کا ہے اور اس ویڈیو میں دکھائے گئے زخمی افراد کا پریاگ راج کے فساد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلید فریمس اخذ کئے اور انہیں گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں کئی ایک سوشل میڈیا پوسٹس ملے جن میں بتایا گیا ہیکہ سری گنگا نگر کی پولیس نے جبرن وصولی کی ٹولی کو رنگ ہاتھوں پکڑا ہے۔
6 جون کے فیس بک پوسٹ میں جودھپور کے ایک صارف نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ، "کچھ دن بعد راج شیخاوت گینگ [شتریہ کرنی سینا کے لیڈر] کے جنگجو بھی اسی کردار میں نظر آئیں گے۔"
اس ویڈیو کے آخر میں پولیس کی جیپ کے پچھلے حصہ میں انگریزی میں 'راج کاپ' لکھا ہوا دیکھا گیا۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ راجستھان پولیس کا موبائیل ایپ ہے جس کی مدد سے مشکل میں پھنسے شہری پولیس کو فوری خبر کرسکتے ہیں۔
اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 'پبلک ایپ' پر وائرل ویڈیو سے جڑی خبر ملی جس کی سرخی تھی " گنگا نگر: ڈی آئی جی گوروو یادو کی ہدایت پر شری گنگا نگر پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔ #گینگسٹر #رنگداری_کیس "
اسی طرح فیس بک پر ایک اور ویڈیو میں بھی یہ خبر پائی گئی۔ رپورٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔