فیکٹ چیک: ممتا بنرجی کا "غریب کو غریب رہنے" کا 2024 کا بیان بغیر سیاق و سباق کے گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ وائرل
وائرل ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ممتا بنرجی نے عوام سے غریب رہنے کو کہا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ 2024 کا یہ خطاب پارٹی لیڈروں سے تھا اور کرپشن سے بچنے کی اپیل کی گئی تھی

Claim :
ممتا بنرجی نے عوام سے کہا کہ "اگر آپ غریب ہیں تو غریب ہی رہیں اور دال روٹی میں گذارا کرلیں۔"Fact :
ممتا بنرجی نے 2024 کے 'شہید دیوس' پر پارٹی لیڈروں سے بدعنوانی سے بچنے کے سیاق و سباق میں یہ بیان دیا تھا
حالیہ دنوں میں مغربی بنگال سامک بھٹاچاریہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سامک بھٹاچاریہ نے برسرا اقتدار ترنمول کانگریس حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ریاست میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی یعنی (Special Intensive Revision - SIR) کا نفاذ کی مانگ کی۔ انہوں نے ایس آئی آر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق مغربی بنگال کیلئے ضروری ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ریاست "مغربی بنگلہ دیش" بن جائیگی۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، مغربی بنگال بی جے پی کے صدر نے ملازمت کے سلسلے تشویش کا اظہار کمیا، اور دعویٰ کیا کہ ریاست کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا، " اگر مغربی بنگال واقعی اتنی ترقی کر رہا ہے جتنا ممتا بینرجی دعویٰ کرتی ہیں، تو پھر اتنے لوگ ریاست سے کیوں کر نقل مکانی کر رہے ہیں؟ ملک میں جتنی جعلی کرنسی برآمد ہورہی ہے، اُس کا 72 فیصد مغربی بنگال سے آ رہا ہے، اور وہ بھی مالدہ ضلع سے۔ حکومت کیا کر رہی؟"
اس درمیان سوشل میڈیا پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی حلقہ سے کئے گئے خطاب کا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ انہوں نے عوام سے کہ کہا "وہ غریب ہیں تو غریب ہی رہیں اور دال روٹی میں گذارا کریں اور حرص و طمع سے بچیں۔"
مغربی بنگال کی بی جے پی کے آفیشئل ایکس اکاونٹ پر بھی اس وائرل ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہیکہ "ممتا بنرجی ریاست کی عوام کی غربت ختم کرنا نہیں چاہتی۔۔۔۔ اب وقت آگیا ہے کہ بنگلہ برودھی ٹی ایم سی کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل ویڈیو میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال میں پایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ٹی ایم سی پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے کئے گئے خطاب کو توڑ مروڑ کر گمراہ کن بیانئے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے جاننے کی کوشش کی کہ کیا ممتا بنرجی نے حالیہ دنوں میں ترنمول پارٹی کے لیڈروں اور ورکروں سے خطاب کیا۔ موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں 'ریپبلک ورلڈ' کے یوٹیوب چینل پر ممتا بنرجی کی 21 جولائی کی مکمل تقریر ملی اور اس ویڈیو کا ٹائیٹل ہے، "کولکاتہ میں ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شہید دیوس ریلی سے خطاب' کی لائیو تشہیر۔"
وائرل ویڈیو کا مشاہدہ کرنے پر لگتا ہیکہ ریلی کے دوراب بارش ہورہی تھی۔ موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں این ڈی ٹی وی کے پورٹل پر21 جولائی 2024 کا ممتا بنرجی کا ویڈیو جس میں بتایا گیا ہیکہ وزیر اعلیٰ نے کولکاتہ کی 'شہید دیوس' ریلی میں بی جے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ غورطلب ہیکہ 1993 کے کولکتہ احتجاج میں مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے 13 کارکن ہلاک ہو گئے تھے اور ترنمول پارٹی ان 'شہیدوں' کی یاد میں 21 جولائی کو 'شہید دیوس' مناتی ہے۔
یہاں آپ وائرل ویڈیو کی تصویر اور 2024 کی ریلی کی تصویر کا موازنہ کرسکتے ہیں۔
اس ویڈیو میں ممتا بنرجی کو پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 2:57 کے بعد سے ہم انہیں بنگالی زبان میں کہتے ہوئے سن سکتے ہیں جس کا ترجمہ ہے" میں تمام بلدیہ، پنچایت کے اراکین، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کو جتارہی ہوں کہ پارٹی لیڈرشپ کو انکی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت نہ ملے۔ یہ بات اچھی طرح زہن نشین کرلیں، اگر آپ غریب ہیں تو غریب ہی رہیں اور اسی پر اکتفا کریں۔"
'آج تک بانگلہ' نامی یوٹیوب چینل پر بھی ہم گذشتہ برس کے 'شہید دیبس' پروگرام میں ممتا بنرجی کو پارٹی لیڈروں کو کرپشن کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ 1:07 کے بعد سے آپ انکی وائرل تقریر میں کئے گئے دعوے کے بول سن سکتے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر ان کے آخری جملے کو بغری سیاق وسباق کے شئیر کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ ممتا بنرجی نے کرپشن کے تناظر میں یہ بات کہی اور واضح کردیا کہ پارٹی کا ہر رکن بدعنوانی میں ملوث نہ ہو۔ تحقیق سے واضح ہوگیا کہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی عوام کو غریب رہنے کی بات نہیں کہی۔ انہوں نے پارٹی کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی اپیل کی تھی۔ انکی تقریر کا ایک حصہ کاٹ کر 2025 کی 'شہید دیوس' ریلی کے ممتا بنرجی کے عوام مخالف بیان دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے اور جانچ پڑتال میں یہ دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

