فیکٹ چیک: کیا بھارتی لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کیا؟ جانئے پوری حقیقت
پاکستانی پروگنڈہ اکاونٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راہول سنگھ نے پاکستان سے شکست کا اعتراف کیا۔ یہ ایک فرضی دعویٰ ثابت ہوا

Claim :
بھارتی ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راہول سنگھ نے پاکستان سے شکست کا اعتراف کیاFact :
لیفٹننٹ جنرل راہول سنگھ کے پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا
پاکستان کے شہر راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر بھارت کی طرف سے آپریشن سندھور کے دوران براہموس کروز میزائل حملے سے متعلق اسلام آباد کا بیان سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملے کے وقت پاکستان کے پاس صرف 30 سے 45 سیکنڈ تھے یہ اندازہ لگانے کے لئے کہ برہموس کروز میزائل جوہری وارہیڈ سے لیس تھا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس میزائل سے متعلق تھوڑی سی بھی غلط فہمی کا شکار بن جاتے تو یہ حملہ جوہری تنازعہ کے آغاز کا باعث بن سکتا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی مسلح فوج نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے ردعمل میں 7 مئی کو آپریشن سندھور کے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ تباہ کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا اور رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
اس درمیان، پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے حوالے سے یہ دعویٰ وائرل ہورہا ہیکہ انہوں نے آپریشن سندور میں بھارت کی فوجی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
دعوے کا متن: Indian general said Pakistan used Chinese Technology that played a big role in defeating India
ترجمہ: "بھارتی جنرل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دی گئی شکست میں چینی ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔"
دوسرے سوشل میڈیا پوسٹس میں اس طرح کے دعوے کئے گئے ہیں لیفٹننٹ جنرل راہول نے یوں کہا کہ "پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر اور C4 انٹیلی جنس صلاحیت نے ہمیں واقعی حیران کر دیا، اور بھارت کو شکست دینے میں چینی ٹیکنالوجی نے بڑا کردار ادا کیا۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک نے وائرل پوسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق کئے گئے تجزیہ میں چینی ٹکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے تجزیہ کے دعوے کو من گھڑت پایا۔
آئے جانتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کیا کہا؟
لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے 4 جولائی کو FICCI کے 'نیو ایج ملٹری ٹیکنالوجیز' ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' آپریشن سندور محض بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تنازع نہیں تھا۔' اس یوٹیوب ویڈیو میں ہم فوجی جنرل کو 15:14 کے بعد سے یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ "ایک سرحد، دو دشمن۔ ہم نے ایک طرف پاکستان کو دیکھا، لیکن دشمن دو تھے، بلکہ اصل میں چار، یا یوں کہہ لیں کہ تین تھے۔"
لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا: "پاکستان کو تنازع میں چہرہ بنایا گیا تھا۔ پڑوسی ملک کو چین کی ہر ممکنہ مدد حاصل تھی۔ ترکی نے بھی درکار معاونت فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔"
جب ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کرکے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پریس انفارمیشن بیورو کی ٹوئیٹ ملی جس میں وضاحت کی گئی ہیکہ لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا اور ساتھ ان دعوؤں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔
پی آئی بی کی فیکٹ چیک ٹیم نے ایکس اکاونٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا: "یہ فرضی ہے! ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔"
اس ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ، پاکستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا ہے کہ:
"پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر اور C4 انٹیلیجنس کی صلاحیت نے واقعی ہمیں حیران کر دیا، اور بھارتی شکست میں چینی ٹیکنالوجی نے بڑا کردار ادا کیا۔" اور یہ دعوے من گھڑت ہیں۔
پی آئی بی کی ٹوئیٹ میں لفٹننٹ جنرل سنگھ کے تجزیہ کا شارٹ کلپ شئیر کیا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے، " جب ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت جاری تھی، تب پاکستان کو ہماری فوجی تعیناتی کی معلومات براہِ راست چین سے مل رہی تھیں۔ تو یہ ایک ایسا پہلو ہے جہاں ہمیں واقعی تیزی سے آگے بڑھنا اور مناسب اقدام کرنا ہوگا۔ گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان کے پاس موجود 81 فیصد فوجی سازوسامان چینی ہے۔"
تحقیق سے واضح ہوگیا کہ بھارت کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر اور انٹیلیجنس سسٹمس کے ہاتھوں انہیں بھارت کی "شکست" کا کوئی اعتراف کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پاکستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس آپریشن سندور کے بعد تنازع کے دوران پاکستانی فوج کی جانب سے چین کی مدد حاصل کرنے سے متعلق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے تجزیہ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں بھارتی لیفٹننٹ جنرل کی طر منسوب "شکست" کا بیان فرضی پایا گیا۔