فیکٹ چیک: بیلجیم کی ٹرین پر 'اسرائیلی فورسس کی موت' کی تحریر کی جانئے پوری حقیقت
وائرل پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بیلجیم ریل محکمے نے ایران جنگ کے تناظر میں ٹرین پر 'آئی ڈی ایف کی موت' کی گریافیٹی تحریر کی۔ تحقیق سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے جسے من گھڑت دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

Claim :
بیلجیم کے محکمہ ریل نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت میں ٹرین پر "اسرائیل ڈیفنس فورس کی موت" کا نعرہ پینٹ کیاFact :
وائرل ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے، جس میں اینٹورپ شہر کی ایک ٹرین پر اسرائیل مخالف گریافیٹی دیکھی گئی تھی
گذشتہ مہینے اسرائیلی فوجی افسر کے دورے کا پرزور احتجاج کرتے ہوئے بیلجیم کے بڑے ہتھیار ساز ادارے کے عملے نے اچانک ہڑتال کی اور باہر نکل گئے۔
یہ احتجاج 13 فروری 2026 کی دوپہر ہرسٹال کی فیکٹری میں ہوا اور ہڑتال میں سوشلسٹ ٹریڈ یونین ایف جی ٹی بی سے وابستہ ارکان شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق، دفاعی اتاشیوں کا ایک وفد، جن میں اسرائیلی فوجی افسر بھی شامل تھا، ہرسٹال کی فیکٹری کے دورے پر آئے تھے، تاہم کمپنی کے ورکروں نے اسرائیلی افسر کی موجودگی پر شدید اعتراض جتایا، احتجاجی طور پر مشینیں بند کی اور فیکٹری سے واک آوٹ کیا۔
اس درمیان، سوشل میڈیا پر بیلجیم کی ایک ٹرین کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ [آرکائیو] کررہے ہیں کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت میں 'بیلجیم کے محکمہ ریل، نے ٹرین پر 'اسرائیل ڈِیفنس فورس کی موت' کا نعرہ پینٹ کیا ہے۔
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ مندرجہ ذیل ہے۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے اور ویڈیو کی جانچ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے جسے اسرائیل۔ ایران کی جنگ کے تناظر میں فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔
تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے InVID ٹول کی مدد سے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور انہیں ایک ایک کرکے گوگل لینس ٹول کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں 'ٹی آر ٹی ورلڈ' کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا جو وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا پایا گیا۔ 14 اکتوبر 2025 کو اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہیکہ، "بیلجیم [کے اینٹورپ شہر] میں ایک ٹرین پر گریافیٹی دیکھی گئی جس پر لکھا تھا: 'اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کی موت"۔ یہ عبارت ٹرین کے ایک حصے پر دیکھی گئی۔'
اس جانکاری کی مدد سے مزید سرچ کرنے پر ہمیں 'ڈچ' زبان کے 'nieuwsblad' نامی نیوز پورٹل پر 15 اکتوبر 2025 کا ایک مضمون ملا جس کی سرخی ہے، 'بیلجیم کی ٹرین پر اسرائیل مخالف گریافیٹی، شدید غم و غصے کی لہر'۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ "بیلجیم کی ریلوے کمپنی این ایم بی ایس کا یہ معمول ہے کہ اس طرح کی گریافیٹی کو جیسے ہی دیکھا جائے فوراً ہٹا دیا جاتا ہے۔ ترجمان بارٹ کرولس نے تصدیق کی کہ گریافیٹی کو فوری طور پر مٹادیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ کس نے یہ گریافیٹی بنائی اور آیا حکام اس معاملے کی کوئی تحقیقات کررہے ہیں بھی ہیں یا نہیں۔
جانچ پڑتال اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہوا کہ بیلجیم میں ٹرین پر 'آئی ڈی ایف کی موت' کی گریافیٹی کا ویڈیو اکتوبر 2025 کا ہے جسے جاریہ اسرائیل۔ ایران جنگ کے پس منظر میں من گھڑت دعوے کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔

