Fact Check:پاکستانی پھول فروش لڑکے کا پھولوں میں تھوکنے کا ویڈیو فرقہ وارنہ بیانئے کے ساتھ بھارت میں وائرل
دیوالی کا تہوار قریب ہے اور اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہیکہ ایک لڑکا پوجا کیلئے استعمال کئے پھولوں میں تھوک کر بیچ رہا ہے۔
Claim :
مسلم لڑکا پوجا کے پھولوں کو ہندووں کو بیچنے سے قبل ان میں تھوکتا ہواپکڑا گیاFact :
یہ ویڈیو بھارت کا نہیں پاکستان کا ہے اور یہ پوجا کے پھول نہیں گجرے ہیں
کووڈ کے زمانے سے کھانے پینے کی چیزوں میں تھوک ملانے والے ویڈیوس کی سوشل میڈیا پر بھرمار ہے۔ زیادہ تر ویڈیوس میں روٹی بنانے والے، پھل اور ترکاری فروشوں کو ایسی نازیبا حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اب ایک اور ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں ایک کم عمر لڑکے کو سڑک کنارے گجرے فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ یہ لڑکا گاہکوں کو تازہ پھول دکھانے کیلئے ان پر چھڑکے جانے والے پانی کو پہلے اپنے منہ میں بھرتا ہے اور پھر گجرے پر تھوکتا ہے۔
بابا بنارس نامی ایکس یوزر نے اس ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'محمد جنید ہندووں کو پوجا کے پھول بیچنے سے قبل ان پر تھوکتا ہوا پکڑا گیا۔ دیوالی پوجا سے قبل کچھ بھی خریدنے سے پہلے پتہ کرو کہ کون بیچ رہا ہے۔ پوجا کیلئے صفائی ضروری ہے۔'
Mohammad Junaid caught spitting on flowers and garland before selling to Hindus for Puja. Before you buy anything for Diwali Puja, please figure out who is selling ? Purity is necessary for worship.
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے پایا وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو کے ہر فریم کا بغور مشاہدہ کیا اور اس کے کلیدی فریمس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو پتہ چلا کہ اس ویڈیو میں دکھائی گئِ کار کا پیلے رنگ کا نمبر پلیٹ بھارت کا نہیں ہے۔ پھر ہم نے مزید سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ پاکستان کا ہے۔ اس لڑکے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل بھی بھارت کی نہیں پاکستان کی لگ رہی تھی۔
پھر ہم نے وکی پیڈیا پر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ زرد رنگ کے بیک گراونڈ والی نمبر پلیٹ صوبہ سندھ کیلئے خاص ہے۔ ARY News کے مطابق، سندھ کی حکومت نے زرد رنگ کی نمبر پلیٹ کا اجرا بند کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تین دن کے اندر سکیورٹی فیچر والے نئے نمبر پلیٹ لگوائیں۔
حاصل شدہ جانکاری کی مدد سے تلاش جاری رکھی گئی تو ہمیں 'انوکھے۔آفیشئل' نامی انسٹاگرام یوزر کا انگریزی میں لکھا ایک پوسٹ ملا جس میں بتایا گیا کہ ' حکومت سندھ نے وہیکل رجسٹریشن کیلئے پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ جاری کرنا بند کردیا ہے۔ سندھ ایکسائیز اینڈ ٹیکزیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈمن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیا شاہ کے حوالے سے بتایا گیا ہیکہ سکیورٹی فیچرس والے نئے نمبر پلیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔'